پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹ سے جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے حسن نواز نے ناقابل شکست 63 رنز اسکور کیے، حسین طلعت 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔گرین شرٹس نے 281 رنز کا ہدف 5 وکٹ کے نقصان پر 49 ویں اوور میں حاصل کیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن نواز نے کہا ہے کہ ون ڈے میں یہ میرا ڈیبیو میچ تھا میں نے کہا تھا کہ پلیئر آف دی میچ بن کر اسے یادگار بنانا چاہتا ہوں۔ٹرینیڈاڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد رضوان نے مجھے کہا کہ آپ کا ڈیبیو میچ ہے اور میچ ختم کرنا ہے، رضوان جب آؤٹ ہو کر جا رہے تھے تب بھی انہوں نے یہی کہا کہ میچ فنش کر کے آنا ہے۔حسن نواز کا کہنا تھا کہ مجھے اعتماد تھا کہ میں ہٹنگ کر لیتا ہوں جس طرح پی ایس ایل میں میچز فنش کرتا رہا تو اسی چیز میں کامیابی ملی، بارش کی وجہ سے بول گرپ ہو رہا تھا اسی وجہ سے تھوڑا ٹائم لیا۔انہوں نے کہا کہ حسین طلعت کے ساتھ یہی پلان بنایا تھا کہ اگر آخر تک جائیں گے تو آسانی سے میچ فنش کر لیں گے، پلان یہی تھا کہ پارٹنرشپ کرنی ہے کیونکہ ہم بڑے ہٹ مار لیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک میں بھی اس طرح کی مشکل پچز پر کھیلے ہوئے ہیں۔ بابر اعظم، محمد رضوان اور سلمان علی آغا سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔حسن نواز نے یہ بھی کہا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے بڑی اچھی بولنگ کی، ہم لوگوں سے مس فیلڈنگ ہوئی جس کا ویسٹ انڈیز نے فائدہ اٹھایا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: حسن نواز کہا کہ تھا کہ نے کہا

پڑھیں:

دفاعی معاہدہ امت کی ڈھال، سعودی عرب کی سرزمین ایمان و اتحاد کی علامت: مریم نواز

لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ  مریم نواز  نے سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اہل پنجاب کی طرف سے بھی خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔ اور کہا کہ سعودی عرب میں قومی دن کا جشن ہے تو پاکستان بھی خوش ہے۔ سعودی عرب پاکستان کا محض دوست نہیں، ہر مسلمان کے لئے محبت اور عقیدت کا مقام ہے۔ پاکستان دفاعی معاہدے کے بعد محافظ الحرمین الشریفین کا درجہ حاصل کر چکا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کڑے وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی قیادت اور عوام کے شکرگزار ہیں۔ سعودی عرب کی پاک سرزمین امت مسلمہ کے لئے ایمان و عقیدہ، حوصلہ اور اتحاد کی علامت ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پوری قوم پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدے پر فخر محسوس کرتی ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ محض الفاظ نہیں امت مسلمہ کی ڈھال کے مترادف ہے۔ سعودی عرب میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا گو ہیں۔ مریم نواز شریف نے اسلام آباد کے سینئر صحافی مظہر اقبال کے حادثے میں انتقال پر اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دوسری طرف انہوں نے  رائیونڈکے سیوریج ڈسپوزل کنویں میں ڈوبنے سے تین افراد کے جاں بحق ہونے پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔  وزیر اعلیٰ  نے حفاظتی آلات کے بغیر کنویں میں مزدوروں کو اتارنے پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب  کی ہدایت پر نوراجہ بھٹہ فلڈ بند کی لودھراں سائٹ پر شگاف پور کرنے کیلئے 44  مزید مشینیں پہنچا دی گئیں۔ اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام افسران بھی شگاف پر کرنے کیلئے موقع پر موجود رہے۔ نوراجہ بھٹہ بند پر ٹرکوں سے پتھر اور مٹی ڈالنے کا عمل تیزی سے مکمل کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر منسٹر اور صوبائی وزیر آبپاشی نوراجہ بھٹہ بند کا شگاف پر کرنے کے ہنگامی آپریشن کی مانیٹرنگ پر مامور رہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نوراجہ بھٹہ بند کا شگاف پر کرنے کیلئے خصوصی آپریشن کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لیتی رہیں۔  مریم نواز شریف نے سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ آل الشیخ کے انتقال افسوس  کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سب سے زیادہ خطبہ حج مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ آل الشیخ کا منفرد اعزاز ہے۔حجاج کرام مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی کمی تادیر محسوس کریں گے۔ مریم نواز شریف نے ایکس پر ساہیوال کی عوام کے لیے پر مسرت پیغام میں کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ  ساہیوال ڈویژن کے پہلے امراضِ قلب انسٹی ٹیوٹ نے کام شروع کر دیا ہے۔ چند ماہ کی ریکارڈ مدت میں ساہیوال کی پہلی Cath Lab نہ صرف مکمل ہوئی بلکہ آج پہلے پانچ پروسیجرز اس وقت جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بنیان مرصوص کے سائے تلے باغ جلسہ، مسلم کانفرنس کا بھرپور کردار ہو گا، مہرالنساء
  • دفاعی معاہدہ امت کی ڈھال، سعودی عرب کی سرزمین ایمان و اتحاد کی علامت: مریم نواز
  • کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ریکور کیے گئے موبائل فونز سی پی ایل سی کے حوالے کردیے
  • میں ہر مثبت اور تعمیری کام میں کردار کے لیے تیار ہوں: چوہدری شجاعت
  • سعودی عرب کے قومی دن پر پاکستان بھی خوش ہے: مریم نواز شریف
  • سعودی عرب میں قومی دن کا جشن ہے تو پاکستان بھی خوش ہے: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صحت کے شعبے میں انقلابی پیش رفت
  • پاکستان بھی اب خادمِ حرمین شریفین ہے، اللّٰہ نے پاکستان کے نصیب میں یہ عزت لکھی، مریم نواز
  • تیسرا ون ڈے: جنوبی افریقا ویمنز کا پاکستان کو جیت کیلئے 116 رنز کا ہدف
  • بھارت سے شکست پر شائقین کرکٹ بابر اعظم اور رضوان کو یاد کرنے لگے