بھارتی ایئرچیف کے آپریشن سندور سے متعلق مضحکہ خیز بیان پر پاکستان کا ردعمل آگیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل اے پی سنگھ کے آپریشن سندور سے متعلق حالیہ بیانات کو بے بنیاد اورغیرحقیقی قرار دے دیا۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ بھارتی فوج کے سینئر افسران کو ان ناکامیوں کا چہرہ بنایا جا رہا ہے، جو دراصل بھارتی سیاسی قیادت کی اسٹریٹجک کوتاہیوں کا نتیجہ ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ تین ماہ تک بھارت کی جانب سے کوئی ایسا دعویٰ سامنے نہیں آیا جبکہ پاکستان نے فوری طور پر بین الاقوامی میڈیا کو تفصیلی تکنیکی بریفنگز دیں اور غیر جانب دار مبصرین اور غیر ملکی انٹیلی جنس رپورٹس نے متعدد بھارتی طیاروں، بشمول رافیلز کی تباہی کی تصدیق کی، جس کا اعتراف بعض عالمی رہنماؤں اور بھارتی سیاست دانوں نے بھی کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان سے بدترین شکست پر بوکھلاہٹ، بھارتی ایئرچیف کا 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کا مضحکہ خیز بیان
انہوں نے کہا کہ بھارت ایک بھی پاکستانی طیارہ نشانہ بنانے میں ناکام رہا، پاکستان نے 6 بھارتی جنگی طیارے، ایس-400 ایئر ڈیفنس سسٹمز اور بھارتی ڈرونز تباہ کیے اور ساتھ ہی کئی بھارتی فضائی اڈوں کو بھی ناکارہ بنا دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا، پاکستان نے بھارت کو چیلنج کیا کہ دونوں ممالک اپنے طیاروں کی فہرستیں آزاد ماہرین کے سامنے پیش کریں تاکہ حقیقت دنیا پر آشکار ہو لیکن خدشہ ہے بھارت ایسا کرنے سے کترائے گا۔
وزیردفاع نے بتایا کہ جنگیں جھوٹ سے نہیں بلکہ اخلاقی برتری، قومی عزم اور پیشہ ورانہ مہارت سے جیتی جاتی ہیں، اس طرح کے بیانات نہ صرف عوام کو گمراہ کرتے ہیں بلکہ ایک ایٹمی خطے میں خطرناک اسٹریٹجک غلط حساب کتاب کا باعث بن سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیانِ مرصوص کے دوران بھی پاکستان نے واضح کر دیا تھا کہ اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی ہر خلاف ورزی کا فوری، مؤثر اور بھرپور جواب دیا جائے گا اور کسی بھی ممکنہ بگڑتی صورت حال کی ذمہ داری ان بھارتی رہنماؤں پر عائد ہوگی جو قلیل مدتی سیاسی فائدے کے لیے خطے کے امن کو داؤ پر لگاتے ہیں۔
قبل ازیں بھارتی ایئرچیف نے بنگلور میں ایک میموریل لیکچر کے دوران آپریشن سندور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے 6 پاکستانی طیارے مارگرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ کیا تھا۔
بھارتی ایئرچیف نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے پاکستان کے پانچ لڑاکا اورایک ریڈار طیارہ تباہ کیے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی ایئرچیف پاکستان نے مضحکہ خیز
پڑھیں:
سمجھوتہ نہیں کریں گے چاہے بھاری قیمت چُکانی پڑے، مودی کا امریکی ٹیرف پر ردعمل
نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست 2025ء ) امریکی ٹیرف پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ ہمارے لیے ہمارے کسانوں کی فلاح و بہبود سب سے مقدّم ہے، بھارت اپنے کسانوں، ڈیری سیکٹر اور ماہی گیروں کی بہتری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا، میں ذاتی طور پر یہ جانتا ہوں کہ مجھے اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کی طرف سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اندیا پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے صدارتی حکم نامے کے بعد سامنے آیا، مودی نے واضح طور پر امریکہ یا ناکام ہو جانے والے تجارتی مذاکرات کا تذکرہ نہیں کیا تاہم انہوں نے اس تبصرے کے ذریعے بھارت کی پوزیشن واضح کردی ہے کیوں کہ اس معاملے پر بی بی سی کی رپورٹ میں اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی ٹیم چاہتی ہے کہ بھارت اپنے ڈیری اور زراعت کے شعبوں کو امریکی کاروبار کے لیے کھول دے لیکن انڈیا کے لیے یہ صرف تجارتی مسئلہ نہیں ہے۔(جاری ہے)
بتایا جارہا ہے کہ بھارت کا زرعی شعبہ سیاسی طور پر حساس، سماجی طور پر پیچیدہ اور اقتصادی طور پر اہم ہے، 40 فیصد سے زیادہ بھارتی زراعت پر انحصار کرتے ہیں، اس صورتحال میں بھاری سبسڈی والی امریکی زرعی مصنوعات کے لیے راستہ کھولنے سے انڈین مارکیٹ میں امریکی مصنوعات کی بھرمار اور چھوٹے کسانوں کیلئے بربادی کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے امریکہ سے اس معاملے پر کسی بھی قسم کا معاہدہ نا صرف مالی طور پر بھارت کے لیے لاپرواہی ہوگی بلکہ سیاسی پریشانی بھی پیدا کر سکتی ہے کیوں کہ اس سے پہلے 2020/21ء کی کسان تحریک سے مودی کو کافی سیاسی نقصان ہوا تھا اس تحریک نے حکومت کو متنازعہ زرعی قوانین واپس لینے پر مجبور کیا۔