آپریشن سندورمیں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست پر بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے جب کہ مہینوں بعد اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے بھارتی ایئرچیف نے 6 پاکستانی طیارے مارگرانے کا مضحکہ خیز بیان دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے آپریشن سندورمیں ناکامی چھپانے کی ایک اور مضحکہ خیز کوشش کی ہے جس میں اس کے بھارتی ایئرچیف نے 6 پاکستانی طیارے مارگرانے کا بیان دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئر چیف نے مضحکہ خیز دعویٰ بنگلور میں ایک میموریل لیکچر کے دوران کیا۔

بھارتی ایئرچیف نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے پاکستان کے پانچ لڑاکا اورایک ریڈار طیارہ تباہ کیے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی طرف سے بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف خود بھارتی آرمی چیف بھی کرچکے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارتی ایئرچیف مضحکہ خیز

پڑھیں:

مغرب سے مخصوص موضوعات پر ڈرامے بنانے کے لیے فنڈنگ ہو رہی ہے، محمود اختر کا دعویٰ

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار محمود اختر نے حال ہی میں ایک گفتگو کے دوران ڈراموں کے بدلتے رجحانات اور مبینہ مغربی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

محمود اختر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران ڈرامہ سازی کے کئی مراحل دیکھے، تاہم موجودہ دور میں ڈراموں کا معیار اور موضوعات ان کی نظر میں تشویشناک انداز میں تبدیل ہو رہے ہیں اور یہ مغربی طرز اختیار کرتے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستانی ڈرامے حقیقت پسندی اور مضبوط کہانیوں کی وجہ سے پہچانے جاتے تھے۔ بعد ازاں ڈائجسٹ کہانیوں کی مقبولیت کے باعث مواد میں بتدریج تبدیلی آئی، مگر اب صورتحال اس سے بھی آگے بڑھ چکی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض مغربی ادارے مخصوص موضوعات پر ڈرامے بنانے کے لیے فنڈنگ کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ایسی اقدار اور رویے فروغ پا رہے ہیں جو پاکستانی معاشرتی اور ثقافتی روایات کے منافی ہیں۔

محمود اختر نے کہا کہ اس رجحان پر سنجیدگی سے بات نہیں ہو رہی، اس پر توجہ دینی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • غیرقانونی افغانیوں کیخلاف آپریشن تیز، اڑھائی لاکھ مشکوک شناختی کارڈز کی نشاندہی
  • پاک ‘ بھارت جنگ میں 8 طیارے مار گرائے گئے‘ ٹرمپ کا نیا دعویٰ
  • پاک بھارت جنگ میں آٹھ طیارے تباہ ہوئے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا دعویٰ
  • مغرب سے مخصوص موضوعات پر ڈرامے بنانے کے لیے فنڈنگ ہو رہی ہے، محمود اختر کا دعویٰ
  • امریکی صدر نے پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ کردیا
  • پاک بھارت جنگ کے دوران حقیقت میں 8 طیارے گرائے گئے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا دعویٰ
  • پاک بھارت فضائی جھڑپ میں 8 طیارے گرائے گئے، ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر اپنا دعویٰ دہرادیا
  • پاک بھارت جنگ کے دوران آٹھ طیارے مار گرائے گئے، امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ
  • ڈھائی لاکھ افراد کے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کا انکشاف، زیادہ تر افغان شہری نکلے
  • عالمی اسنوکر چیمپئن شپ: شاہد آفتاب نے بھارتی حریف کو شکست دے دی