اسحاق ڈارکا آئندہ ہفتے کے اختتام پر برطانیہ کا دورہ شیڈول
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے کے اختتام پر برطانیہ کا دورہ کریں گے۔
(جاری ہے)
سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران اسحاق ڈار کی برطانوی ہم منصب اور وزیر مملکت برائے جنوبی ایشیا سے ملاقاتیں ہوں گی جن میں پاک برطانیہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور دیگر امور پر گفتگو ہو گی۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 17 اگست کو پاکستانی کمیونٹی کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
چیف جسٹس پاکستان کا آئندہ ہفتے دورہ ترکیہ، جسٹس منصور علی شاہ قائمقام چیف جسٹس ہوں گے
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی آئندہ ہفتے بیرون ملک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق، چیف جسٹس 12 نومبر کو ترکیہ کے لیے روانہ ہوں گے۔
چیف جسٹس کی غیر موجودگی میں جسٹس منصور علی شاہ بطور قائمقام چیف جسٹس اپنے فرائض سر انجام دیں گے اور عدلیہ کے روزمرہ امور کی نگرانی کریں گے۔
یہ دورہ بین الاقوامی عدالتی تعلقات اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں