زمبابوے سے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی اننگز اور 359 رنز سے ریکارڈ فتح
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
زمبابوے سے دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے اننگز اور 359 رنز سے ریکارڈ فتح حاصل کرلی۔
بولاوایو میں کیویزنے واحد اننگز 3 وکٹ 601 رنز پر ڈیکلیئرڈ کرکے 476 کی واضح برتری حاصل کرلی تھی۔
پہلی باری میں 142 تک محدود ہونے والی میزبان ٹیم دوسری اننگز میں 117 رنز پر ہمت ہارگئی۔
نک ویلچ 47 پر ناٹ آئوٹ رہے، فولکس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دوسری اننگز میں 37 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے پہلی اننگز میں بھی 4 شکار کیے تھے۔
اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان ابھی بھی ایشیا کپ جیت سکتا ہے: سابق ٹیسٹ کرکٹر
سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ پاکستان ابھی بھی ایشیا کپ جیت سکتا ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے کہا کہ گزشتہ روز میچ میں قومی ٹیم نے پہلے کی نسبت بہتر کارکردگی دکھائی۔ اور گزشتہ روز فخر زمان کو غلط آئوٹ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے توقع کے مطابق پہلے 10 اوورز میں بہتر کارکردگی دکھائی۔ اور ہارنے والی ٹیم کی غلطیاں ہمیشہ زیادہ اور جیتنے والی کی کم ہوتی ہیں۔ثقلین مشتاق نے قومی ٹیم کو مشورے دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بالز پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اور پاور پلے میں فاسٹ بالرز کو ذمہ داری لینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فہیم اشرف دوسرا اور حارث رف چوتھا اوور کر لیتے تو بہتر تھا۔ جبکہ پہلے پاور پلے میں صائم ایوب اور ابرار کو زیادہ استعمال کیا گیا۔ پاکستان ابھی بھی ایشیا کپ جیت سکتا ہے۔