اب نوجوان نسل صرف ویزا لائن میں کھڑی ہے؛ نعمان اعجاز کا جشن آزادی پر پیغام
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
منجھے ہوئے اداکار نعمان اعجاز نے یومِ آزادی کی منابست سے پوسٹ میں اپنا دل کھول کر رکھ دیا اور نوجوانوں کے مستقبل پر سوالات اُٹھا دیئے۔
اداکار نعمان اعجاز نے لکھا کہ ماضی میں نوجوان 14 اگست کو پرچموں سے گھر سجاتے تھے، گانے گاتے تھے اور جوش و جذبے سے بھرپور ہوتے تھے۔
نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ آج کی نسل مایوسی اور بے یقینی کا شکار ہوکر اور ملک چھوڑ کر جانے کی خواہش کے ساتھ ویزا دفاتر کے باہر لائنوں میں کھڑی ہے۔
اداکار نعمان اعجاز نے اس افسوسناک صورتحال کی وجہ ملک میں بدعنوانی، انصاف کی عدم دستیابی، اور میرٹ کے قتل کو قرار دیا۔
مداحوں نے نعمان اعجاز کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے ان کی سچائی کو سراہا اور کہا کہ یہی تلخ حقیقت ہے جسے کوئی تسلیم نہیں کرتا، لیکن سب جانتے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
ن لیگ کے ایم پی اے نعیم چوہدری کے گھر پر سی سی ڈی کا چھاپا
پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نعیم اعجاز کے گھر کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے چھاپا مارا۔
ترجمان کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے مطابق چوہدری نعیم اعجاز کے گھر مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا ، ان ملزمان پر اغوا اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا الزام ہے۔
سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان سے متعلق تمام تفصیلات ایم پی اے چوہدری نعیم اعجاز کےنوٹس میں ہیں، ان سے درخواست کی گئی تھی وہ اپنے ڈیرہ انچارج کو پیش کریں، چوہدری نعیم اعجاز کے ڈیرے کا انچارج دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد ہے۔
ترجمان چوہدری نعیم اعجاز نے کہا کہ سی سی ڈی نے بغیر تحقیق کے گھر پر چھاپا مارا، بغیر وجہ شہریوں کے گھروں میں داخل ہونا غنڈہ گردی اور بدمعاشی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ سیکیورٹی گارڈز کی سرچنگ کا بہانا بنا کر لوٹ مار اور نقدی لے جانا ڈکیتی ہے۔