یہ تاریخی عمارت پاکستان کے کس شہرمیں واقع ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
جی پی او چوک میں چھپا ہوا تاریخ کا خزانہ
اگر آپ مری جا رہے ہیں، تو جی پی او چوک کے صرف باہر سے سیلفی نہ بنائیں اندر جھانکیں اور اس میوزیم کو بھی دریافت کریں۔ شاید آپ کو وہاں پاکستان کی ڈاک تاریخ کا کوئی ایسا راز مل جائے، جو کتابوں میں نہیں۔
ملکہ کوہسارمری پاکستان کے خوبصورت اور پرفضا مقامات میں سے ایک ہے جو راولپنڈی سے صرف 60 کلومیٹر کے فاصلے پر، سطح سمندر سے 7500 فٹ بلند واقع ہے۔ سرسبز پہاڑ، ٹھنڈی ہوائیں، اور دلفریب مناظر مری کو ایک الگ ہی مقام عطا کرتے ہیں۔
مری نہ صرف اپنی قدرتی خوبصورتی کے لیے مشہور ہے بلکہ اس کا تاریخی پس منظربھی انتہائی دلچسپ ہے۔ اس شہر کو 1851 میں ہنری لارنس نے “ٹاؤن” کا درجہ دیا اور اسی برس یہاں جنرل پوسٹ آفس (جی پی او) کا قیام عمل میں آیا۔ یہ عمارت آج بھی مری مال روڈ پر اپنی اصل شان و شوکت کے ساتھ قائم ہے۔
جی پی او چوک: سیلفیوں کی پسندیدہ جگہ اور تاریخ کا امین
جی پی او چوک کو مری کا دل کہا جاتا ہے۔ سیاح یہاں آ کر تصویریں بناتے ہیں، لیکن اکثر انہیں یہ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ اس عمارت کے اندر ایک **چھپا ہوا میوزیم ہے، جو پاکستان پوسٹ کے سنہری دور کی یادیں محفوظ رکھے ہوئے ہے۔
یہ میوزیم عام طور پر سیاحوں کی نظروں سے اوجھل رہتا ہے، مگر یہاں موجود تاریخی اشیاء بے حد قیمتی ہیں۔ مثال کے طور پر:
1851 سے 1928 تک فارسی زبان میں لکھی گئی اصل پوسٹل رجسٹر بُک
1800 سے 1990 تک ہاتھ سے لکھے گئے لیجرز
برٹش دور کی قانون و ضابطے کی کتابیں
بینظیر بھٹو دور کی یادگار ڈاک
1890 کا پہلا لیٹر بکس جو مری کے مختلف مقامات پر لگایا گیا تھا
برطانوی دور کا ترازو جو آج بھی استعمال ہو رہا ہے
دیواروں پر اس وقت کے پوسٹ ماسٹرز کی تصاویر، ان کی جیتی گئی ٹرافیاں، اور ان کی خدمات کی مکمل تاریخ بھی محفوظ کی گئی ہے۔
عمارت کی بحالی: ماضی کی جھلک کو زندہ رکھنے کی کوشش
مری جی پی او کی تاریخی عمارت کو 1910 کے اصل ڈیزائن کے مطابق بحال کیا گیا
فرش کو نئے سرے سے سنگ مرمر سے سجایا گیا
1970 کے بعد بنائی گئی چھتیں اور برآمدے دوبارہ اصلی طرز میں ڈھالے گئے
اصل لکڑی کی چھتیں بحال کی گئی ہیں تاکہ ماضی کا حسن واپس لایا جا سکے
یہ عمارت صرف ایک پوسٹ آفس نہیں بلکہ پاکستانی تاریخ، ثقافت اور نوآبادیاتی ورثے کا اہم نمونہ ہے۔ یہیں سے مری کے مال روڈ کی شروعات ہوئی، جو آگے جا کر مشہور چرچتک جاتی ہے — دونوں ہی تاریخی نشانات آج بھی اپنی جگہ موجود ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جی پی او چوک
پڑھیں:
ترکیہ کے پرفیوم گودام کی عمارت میں آتشزدگی: 6 افراد جاں بحق،5زخمی
استنبول: ترکیہ میں ایک پرفیوم کے گودام میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
ترک میڈیا کے مطابق صنعتی شہر دیلوواسی میں آگ نے عمارت کی دو منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ، ریسکیو ٹیمیں اور میونسپل عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔
صوبہ کوجائیلی کے گورنر الہامی آکتاش نے بتایا کہ بدقسمتی سے 6 شہری جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ دیگر چار زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ترک نشریاتی ادارے ’این ٹی وی‘ کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ گودام کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ پہلے دھماکے کی آواز سنائی دی، جس کے بعد پورا علاقہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔