بیجنگ :چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان گان یوئی نے بتایا کہ فلپائن نے چین کی جانب سےبار بار انتباہ کو نظر انداز کرتے ہوئے ماہی گیری کے بحری جہازوں کو سپلائی کی فراہمی کی آڑ میں کوسٹ گارڈ  کے متعدد جہازوں اور سرکاری بحری جہازوں کو  چین کےجزیرہ ہوانگ یئن  کی حدود میں بھیجا۔ چائنا کوسٹ گارڈ نے قانون کے مطابق فلپائنی جہاز وں کو نکالنے کے لئے ضروری اقدامات کیے،جو  پیشہ ورانہ ، مناسب  اور قانونی تھے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جزیرہ ہوانگ یئن  چین کا  علاقہ ہے۔ چائنا کوسٹ گارڈ قانون کے مطابق جزیرہ ہوانگ یئن کے پانیوں میں حقوق کے تحفظ کے لئے قانون نافذ کرنے کی سرگرمیاں جاری رکھےگا  اور ملکی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق و مفادات کا ثابت قدمی سے دفاع و حفاظت جاری رکھے گا۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہوانگ یئن کوسٹ گارڈ

پڑھیں:

امریکی کروڈ آئل کا دوسرا بحری جہاز بھی پاکستان کی سمندری حدود میں داخل

دو ہفتے بعد امریکی کروڈ آئل کا دوسرا بحری جہاز بھی پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہوگیا ہے.

امریکی خام تیل بردار بحری جہاز ایم ٹی البانی کی سنرجیکو کے آئل ٹرمینل پر پیر کی شام برتھنگ ہوگی۔

ایم ٹی البانی پاکستانی بندرگاہوں پر پہنچنے والا دوسرا امریکی تیل بردار بڑا بحری جہاز ہے۔

سنرجیکو کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار 10، 10لاکھ بیرل کے دو ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ آئل درآمد کیا ہے۔

پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کے بعد امریکا سے خام تیل کی درآمدی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

سنرجیکو آئل کمپنی امریکی تیل بردار بحری جہاز کو بلوچستان میں اپنے آئل ٹرمینل پر لے کر آیا ہے۔

اس سے قبل 29اکتوبر کو پہلا امریکی کارگو ایم ٹی پیگاسس پاکستان پہنچا تھا۔ بحری جہاز پیگاسس امریکی خام تیل لے کر 14ستمبر کو ہیوسٹن سے روانہ ہوا اور سنرجیکو کے آف شور ٹرمینل پر 29اکتوبر کو لنگر انداز ہوا۔

سنرجیکو نے اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان بڑے تجارتی معاہدے کے بعد دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے امریکی خام تیل کی تاریخی درآمدات کے ذریعے آغاز کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چین نے امریکا سے منسلک جہازوں پر عائد بندرگاہ فیس 1سال کیلئے معطل کردی
  • امریکی کروڈ آئل کا دوسرا بحری جہاز بھی پاکستان کی سمندری حدود میں داخل
  • چین نے امریکی بحری جہازوں پر بندرگاہی فیس کی وصولی عارضی طور پر معطل کر دی
  • امریکی جج کا بڑا فیصلہ: ٹرمپ کا نیشنل گارڈ کو پورٹ لینڈ بھیجنے کا حکم غیر قانونی قرار
  • کراچی : جہازوں کو پہلے آئیں‘ پہلے پائیں کی بنیاد پر برتھ دینے کا فیصلہ
  • ٹرمپ کا پورٹ لینڈ میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی کا فیصلہ کالعدم قرار
  • پاک بحریہ کے جہاز سیف کا دورہ، مالدیپ کے حکام کا پرتپاک استقبال
  • اسلام آباد، سیکیورٹی گارڈ نے بیوی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا
  • پی این ایس سیف کا مالدیپ بندرگاہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال
  • پاک بحریہ کے جہاز ’سیف‘ کا مالدیپ کا دورہ، دوطرفہ بحری تعاون میں اہم پیشرفت