ٹیکسیلا : 3 بچے ٹرین کی زد میں آگئے، ایک جاں بحق، 2 شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: ٹیکسیلا میں تین بچے تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئے، ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 بچوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
راولپنڈی کے علاقے ٹیکسلا میں 3 بچے تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئے، حادثہ واہ ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا،ریسکیو کے مطابق حادثے میں ایک بچہ جاں بحق اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے، جنہیں تشویشناک حالت میں واہ جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچے کھیلتے ہوئے ریلوے ٹریک پر آئے، جو تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ٹرین کی زد میں
پڑھیں:
نیب نے فراڈ متاثرین کے اکاؤنٹس میں 87 کروڑ 87 لاکھ روپے کی رقم منتقل کر دی
—فائل فوٹوقومی احتساب بیورو (نیب) نے فراڈ متاثرین کو 87 کروڑ 87 لاکھ روپے کی رقم منتقل کر دی۔
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے نئے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کر دیا، جس سے متاثرین کو براہِ راست رقوم منتقلی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔
تقریب میں ڈپٹی چیئرمین نیب، ڈائریکٹر جنرلز ، نیشنل بینک کے حکام اور دیگر افسران شریک تھے۔
اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ متاثرین کو اب دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے، ٹیکنالوجی کے ذریعے رقم کی واپسی کا عمل زیادہ شفاف اور آسان بنایا جا رہا ہے۔
نیب حکام کے مطابق نئے سسٹم کے تحت بازیاب شدہ رقم اب براہِ راست بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی، رقم کی واپسی کے عمل کو آسان، شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے نظام متعارف کرایا گیا ہے۔
نیب اسلام آباد نے ایک ہی دن میں فراڈ کیس کے 5 ہزار 8 متاثرین کو 87 کروڑ 87 لاکھ روپے منتقل کیے ہیں۔
یہ رقم براہِ راست منتقلی کا اب تک کا سب سے بڑا اور تیز ترین اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔
نیب نے 2021ء میں فراڈ کیس کی تحقیقات شروع کیں تو ملزمان نے 7 ارب 30 کروڑ روپے کی ذمے داری قبول کی، جن سے 3 ارب 70 کروڑ وصول کیے جا چکے ہیں، یہ رقم 17 ہزار 250 متاثرین میں تقسیم کی جا رہی ہے۔