اپنے پیغام میں وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ یپلز پارٹی کا وژن یہ ہے کہ نوجوان صرف ملکی ترقی کا حصہ نہ بنیں بلکہ اس کی قیادت سنبھالیں، ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان اپنی تعلیم، ہنر اور صلاحیت کے بل بوتے پر دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کریں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ، خوشحال اور پرامن معاشرے کی تشکیل میں نوجوانوں کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے، اور پیپلز پارٹی ہمیشہ سے نوجوانوں کی تعلیم، روزگار اور قیادت میں بھرپور شمولیت کے لیے عملی اقدامات کرتی آئی ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی نے نوجوانوں کے لیے اسکالرشپ پروگرام، ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرز، اسکل ڈویلپمنٹ اسکیمز اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے والے منصوبے شروع کیے ہیں، تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنا سکیں اور ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ سندھ میں نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ، اسٹارٹ اپ انکیوبیشن سینٹرز، آئی ٹی ٹریننگ اور انٹرن شپ پروگرامز جیسے منصوبے جاری ہیں، جو ان کی تخلیقی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ نوجوان طبقہ معرکہ حق اور جشنِ آزادی کے سلسلے میں بھرپور طریقے سے سرگرم عمل ہے اور ان کا جوش و جذبہ لائقِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا وژن یہ ہے کہ نوجوان صرف ملکی ترقی کا حصہ نہ بنیں بلکہ اس کی قیادت سنبھالیں، ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان اپنی تعلیم، ہنر اور صلاحیت کے بل بوتے پر دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہ نوجوان نے کہا کہ

پڑھیں:

رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد

رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔

ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔

پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا