پشاور بم ڈسپوزل یونٹ میں کی انسپیکٹر رافیہ قاسم بیگ کی کامیابی دنیا بھر کی خواتین کے لیے مثال
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
پشاور بم ڈسپوزل یونٹ میں کی انسپیکٹر رافیہ قاسم بیگ کی کامیابی دنیا بھر کی خواتین کے لیے مثال بن گئی۔
پاکستان اور ایشیا کی پہلی خاتون بم ڈسپوزل یونٹ افسر بن کر خواتین کے لیے کامیابی کا نیا باب رقم کیا، ان کی کامیاب کاوشوں نے پولیس سمیت ملک بھر میں خواتین کے لیے نئی راہیں ہموارکیں۔
انسپیکٹر رافیہ قصیم بیگ نے "ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ" سیریز میں بات کرتے ہو ئے کہا کہ بچپن سے میرا خواب تھا کہ میں وردی پہن کر اپنے لوگوں کی خدمت کروں" میں ہمیشہ یہ چاہتی تھی کہ اپنے والدین کا نام فخر سے روشن کروں۔
ہیروز آف پاکستان، انسپیکٹر رافیہ قصیم بیگ
یقین، قربانی اور اتحاد سے حاصل ہونے والی آزادی کو ہمیشہ سنبھال کر رکھنا ہمارا فرض ہے
ان عظیم شخصیات نے اپنی محنت، عزم اور غیر متزلزل وفاداری سے وطن عزیز کی تاریخ کا رخ موڑ دیا
پشاور کی انسپیکٹر رافیہ قاسم بیگ کی بم ڈسپوزل یونٹ میں… pic.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بم ڈسپوزل یونٹ خواتین کے لیے
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔