امریکا میں ایئرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے؛ خوفناک آگ بھڑ اُٹھی
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
امریکی ریاست مونٹانا کے ایئرپورٹ پر دو مسافر بردار طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے اور ان میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔
امریکی ریاست مونٹانا کے شہر کالی اسپیـل میں واقع کالی اسپیـل سٹی ایئرپورٹ پر ایک مسافر بردار چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران ایک پارک شدہ جہاز سے ٹکرا گیا۔
طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ جس پر فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کیا گیا۔
ایئرپورٹ پر کھڑا طیارہ غیر فعال تھا جب کہ لینڈنگ کرنے والے طیارے میں پائلٹ سمیت 4 افراد موجود تھے۔
جنھوں نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی طیارے سے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔
خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دونوں طیاروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایئرپورٹ پر
پڑھیں:
سلواکیہ میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئی، درجنوں مسافر زخمی
یورپی ملک سلواکیہ میں 2 ٹرینوں میں تصادم ہوگیا، حادثے میں درجنوں مسافر زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سلواکیہ کے وزیرداخلہ میٹوس سٹواج نے ریل حادثے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حادثے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے جن میں سے 11 کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
وزیرداخلہ نے بتایا کہ یہ حادثہ دارالحکومت براٹیسلاوا سے 20 کلومیٹر شمال مشرق میں پیش آیا۔
میٹوس سٹواج نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں فوری طور پر کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔
قبل ازیں سلواکیہ میں گزشتہ ماہ ٹرینوں کے حادثے میں 91 افراد زخمی ہوگئے تھے۔