صوبہ سندھ کے 80 انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
کراچی:
سندھ پولیس نے گرے لسٹ کا دوسرا ایڈیشن تیار کرلیا، جس میں سندھ بھر کے 80 انتہائی مطلوب ملزمان کے نام شامل ہیں، ایکسپریس نیوز نے اس فہرست کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔
حاصل کردہ دستاویزات کے مطابق گرے لسٹ کے دوسرے ایڈیشنل میں کراچی کے 7 ملزمان کے نام شامل کئے گئے ہیں۔ جن میں ڈسٹرکٹ سٹی کے 2، ساوتھ کے 3 اور کورنگی کے 2 ملزمان شامل ہیں۔
ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے 4، ٹنڈو الہ یار کے 8، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان اور سجاول کے 2،2 ملزمان بھی شامل ہیں جبکہ ڈسٹکٹ مٹیاری کے بھی 2 ملزمان کے نام گرے لسٹ میں شامل کئے گئے ہیں۔
اسی طرح ڈسٹکرٹ دادو اور سکھر کے 9،9 گرے لسٹ میں مطلوب ترین قرار دئے گئے ہیں۔ ڈسٹکرٹ نوشہرو فیروز کے 5 اور قمبر شہداد گوٹھ کے 9 ملزمان گرے لسٹ کا حصہ ہیں۔
سب سے زیادہ ڈسٹرکٹ لاڑکانہ کے 11 مطلوب ملزمان کے نام گرے لسٹ میں شامل ہیں کئے گئے ہیں۔ جبکہ جیکب آباد کے 6 اور خیرپور کے 3 ملزمان کے نام بھی گرے لسٹ کے دوسرے ایڈیشن میں موجود ہیں۔
پولیس کے مطابق گرے لسٹ میں شامل ملزمان قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، ڈکیتیوں اور پولیس مقابلوں جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔
پولیس حکام نے گرے لسٹ آئی جی سندھ کے احکامات پر انسداد دہشتگردی سیل کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔
پولیس حکام کو ان ملزمان کے حوالے سے صوبے بھر کے چیک پوسٹ، موٹروے پولیس اور ریلوے پولیس سے بھی ان ملزمان کے حوالے سے اطلاع دینے کی احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔
گرے لسٹ میں شامل ملزمان تاحال مختلف نوعیت کے جرائم میں ملوث ہیں جنکی گرفتاری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملزمان کے نام شامل ہیں گئے ہیں
پڑھیں:
شاہراہ فیصل پرگاڑی سے 1 1کلوگرام چرس برآمد ہوئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شاہراہ فیصل پر اسٹارگیٹ کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایسی گاڑی پکڑی جس پر غیرقانونی طور پر پولیس لائٹ نصب تھی اور ملزمان خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کر رہے تھے۔ ایس ایچ او کلیم موسیٰ کا کہنا ہے کہ تفتیشی عمل کے دوران گاڑی کو روکے جانے پر ملزمان نے اصرار کیا کہ وہ اہم شخصیت کی سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں، تاہم گاڑی کی مکمل چیکنگ پر دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا۔ گاڑی سے مجموعی طور پر 18 پیکٹوں میں چھپائی گئی 11 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے موقع پر موجود دو ملزمان شریف بازئی اور ذوالقرنین کو حراست میں لے کر ائرپورٹ تھانے منتقل کر دیا، جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے منشیات کی اسمگلنگ کا اعتراف کیا ہے جبکہ یہ پہلو بھی زیرِ غور ہے کہ ملزمان پولیس لائٹ اور جعلی شناخت کے ذریعے شہر میں منشیات کی ترسیل کو ’’سرکاری ڈیوٹی‘‘ کا کور دینے کی کوشش کرتے تھے۔ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ گروہ شہر میں منشیات کی بڑی سپلائی چین کا حصہ ہے یا کسی مخصوص نیٹ ورک کے لیے کام کر رہا ہے۔ پولیس کے مطابق اس گرفتاری کے بعد ملزمان کے مزید ساتھیوں کی نشاندہی متوقع ہے۔