سپریم کورٹ بار کا سپریم کورٹ رولز ترامیم اور فیسوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
سپریم کورٹ بار نے سپریم کورٹ رولز ترامیم اور فیسوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ 1980 رولز میں ترامیم سپریم کورٹ بار سے مشاورت کے بغیر کی گئیں۔
صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں روف عطا کی جانب سے کورٹ فیسوں میں اضافے کو انصاف کے اصولوں کے منافی قرار دیدیا۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق کورٹ فیسوں میں کیا جانے والا اضافہ قابل برداشت فراہمی انصاف کے اصول کے بر خلاف ہے۔
سپریم کورٹ فراہمی انصاف کا آخری فورم ہے، سپریم کورٹ کا کردار مالی رکاوٹیں پیدا کرتے ہوئے غریب شہریوں کی حوصلہ شکنی کرنا نہیں ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ فیسوں میں اضافہ سے مقدمات کے اخراجات بڑھیں گے،آئین سستا تیز تر اور بغیر رکاوٹ فراہمی انصاف کی گارنٹی کرتا ہے، سپریم کورٹ کو فراہمی انصاف پر توجہ دینا چاہیے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ بار فراہمی انصاف فیسوں میں
پڑھیں:
سپریم کورٹ: جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل آئینی بینچ میں سماعت کیلئے مقرر
جسٹس طارق جہانگیری—فائل فوٹوسپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل آئینی بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 29 ستمبر کو سماعت کرے گا۔
جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی آئینی بینچ میں شامل ہیں۔
جسٹس طارق جہانگیری نے غیر مستند ڈگری کیس کے عبوری حکم کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔
جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے جسٹس جہانگیری کو 16 ستمبر کو عدالتی کام سے روک دیا تھا۔ جسٹس جہانگیری نے ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دینے اورمزید شنوائی سے روکنے کی استدعا کی ہے۔