راشد خان کا ٹم ساؤتھی کی گیند پر ناقابل یقین چھکا، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
دی ہنڈریڈ لیگ میں افغان کرکٹر راشد خان نے نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کو ناقابل یقین چھکا لگا کر حیران کر دیا۔
اوول انوینسیبلز کی جانب سے نمائندگی کرنے والے راشد خان کے چھکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے ’’اشتعال انگیز‘‘ چھکا قرار دیا گیا۔ ٹم ساؤتھی برمنگھم فینکس کی جانب سے نمائندگی کر رہے ہیں۔
راشد خان گیند پھینکے سے قبل ہی وکٹوں کے سامنے ادھر اُدھر ہوگئے اور جیسے ہی ٹم ساؤتھی نے راشد کی ٹانگوں کی طرف فل لینتھ گیند کی، بلے باز نے بے نیازی سے اسے ڈیپ اسکوائر لیگ کے اوپر سے ایک سیدھا چھکا مار دیا۔
دی ہنڈریڈ لیگ نے راشد خان کے شاندار چھکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی جس پر شائقین نے تبصرہ کرتے ہوئے آل راؤنڈر کے چھکے کو ’’ناقابل یقین‘‘ اور ’’اشتعال انگیز‘‘ قرار دیا۔
راشد نے دو چھکوں کی مدد سے 9 گیندوں پر 16 رنز بنائے اور اوول انوینسیبلز کو مقررہ 100 گیندوں پر 8 وکٹوں پر 180 رنز بنانے میں مدد کی۔
واضح رہے کہ برمنگھم فینکس یہ میچ 4 وکٹوں سے جیت گئی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹم ساؤتھی
پڑھیں:
اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب واقعے میں جو ملوث ہو گا اس کیخلاف ایکشن ہو گا؛ طلال چوہدری
ویب ڈیسک : وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہےکہ میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں، اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب واقعے میں جو ملوث ہو گا اس کے خلاف ایکشن ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار طلال چوہدری نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، کہا کہ نیشنل پریس کلب واقعے پر صحافیوں نے ایوان سے واک آوٹ کیا، پارلیمنٹ صحافیوں کے بغیر نامکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں، کل وزیرداخلہ کے حکم پر پریس کلب گیا اور وہاں ہونے والے واقعے پر ہم نے غیر مشروط معافی مانگی۔
نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی
وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر صحافیوں سے بات چیت کی اور یقین دہانی کراتے ہیں کہ نیشنل پریس کلب واقعے میں جو ملوث ہوگا اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔