’حب الوطنی کو تماشہ بنایا جارہا ہے‘، خواتین فوجی افسران کی ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت پر بھارتی بھڑک اٹھے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز

بھارت کے معروف ٹی وی کوئز شو ’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کے نئے ٹریلر کو دیکھ کر بھارتی عوام بھڑک اٹھی۔
حال ہی میں بھارت کے یوم آزادی کو مد نظر رکھتے ہوئے ’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کا نیا ٹریلر سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے۔

ٹیزر میں بھارت کی تینوں مسلح افواج( بری، بحری اور فضائیہ ) کی خواتین افسران کرنل صوفیہ قریشی (بھارتی بری فوج)، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ (بھارتی فضائیہ) اور کمانڈر پریرنا دیوستھلی (بھارتی بحریہ) کو امیتابھ بچن کے کوئز پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹیزر میں تینوں خواتین افسران کو پاکستان کے ساتھ اپریل اور مئی میں ہونے والی کشیدگی کے دوران ’آپریشن سندور‘ سے متعلق من گھڑت دعوے کرتے بھی دیکھا گیا۔

تاہم اس شو کے ٹیزر سے بھارتی عوام ذرہ برابر بھی خوش نظر نہ آئی اور اشتعال میں آکر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

بتایا جارہا ہے کے بی سی کا یہ خصوصی ایپی سوڈ 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی پر نشر کیا جائے گا اس ایپی سوڈ میں بگ بی امیتابھ بچن مئی میں پاکستان کے خلاف بھارتی فوج کے ناکام ’ آپریشن سندور ‘ کی خاتون افسران کے ساتھ شو کریں گے۔

سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل
’حب الوطنی کو تماشہ بنایا جارہا ہے‘، خواتین فوجی افسران کی ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت پر بھارتی بھڑک اٹھے
سنیہل نامی صارف نے اس شو کے پرومو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ہماری حب الوطنی کو تماشا بنایا جا رہا ہے، پہلے اس شو نے ایک شہید کی اہلیہ سے رابطہ کیا، اب خواتین دفاعی افسران کو بلایا جا رہا ہے ‘ ۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ آپریشن سندور کے ہیروز کو ٹی وی شو میں دیکھنا ناقابل یقین ہے، صرف اس وجہ سے کہ ایک ‘قوم پرست’ پارٹی کچھ ووٹ لینا چاہتی ہے؟

دوسری جانب کچھ صارفین نے شو میں بھارتی خواتین فوجی افسران کی آمد کو ایک سیاسی اسٹنٹ قرار دیا تو کچھ نے اسے مودی حکومت کی انتہائی شرمناک حرکت کہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسبز رنگ، مستقبل کی ترقی کا بنیادی رنگ کھوپڑی سنک گئی تو۔۔۔‘؛ متھن چکرورتی کی بلاول اور پاکستانیوں کو انتہائی نازیبا دھمکی آنسوؤں میں جھلکتی تاریخ: فلم “ڈیڈ ٹو رائٹس” سے پیدا ہونے والا احساس عامر خان شاہ رخ کے پڑوسی بن گئے، 4 لگژری فلیٹس کا کرایہ کتنا ادا کرینگے؟ نان جنگ قتل عام کے موضوع پر بنائی جانے والی فلم باکس آفس چارٹ میں سرفہرست تمنا بھاٹیا نے کوہلی اور عبدالرزاق سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی عائشہ ثنا کی گمشدگی، حقیقت سامنے آگئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: حب الوطنی کو میں شرکت جارہا ہے

پڑھیں:

فلم قلی کیلئے رجنی کانت نے کتنا معاوضہ لیا؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، اس بار ان کے فلم قلی کے لیے لیے گئے معاوضے نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق سپر اسٹار رجنی کانت کی بڑے بجٹ کی نئی فلم قلی 14 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، جس میں رجنی کانت کے ساتھ عامر خان، اوپیندرا، ستھیا راج اور شروتی ہاسن بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

رپورٹس کے مطابق یہ فلم ایک بڑے بجٹ پر بنائی گئی ہے جس کا تخمینہ 350 سے 400 کروڑ بھارتی روپے کے درمیان ہے۔ فلم کی کاسٹ کو دیے گئے معاوضے بھی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ عامر خان، جو کہ فلم میں صرف 15 سے 20 منٹ کے لیے اسکرین پر آئیں گے انہوں نے 20 کروڑ روپے چارج کیا ہے۔

تاہم سب سے زیادہ معاوضہ اس فلم کے 74 سالہ مرکزی ہیرو رجنی کانت نے وصول کیا ہے، رپورٹ کے مطابق رجنی کانت کو اس فلم کے لیے 200 کروڑ بھارتی روپے دیے گئے ہیں۔

رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابتدا میں ان کا معاوضہ 150 کروڑ مقرر تھا لیکن فلم کی ایڈوانس بکنگ میں زبردست ردعمل کے بعد پروڈیوسرز نے ان کا معاوضہ بڑھا کر 200 کروڑ بھارتی روپے کردیا۔

دوسری جانب ہدایت کار نے اس فلم کے لیے 50 کروڑ، جبکہ ستھیا راج اور شروتی ہاسن نے 4، 4 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یوم آزادی، معرکہ حق کی تقریب، ترکیہ، آذربائیجان کے فوجی دستوں کا مارچ پاسٹ
  • بھارت کا کولگام آپریشن ناکام، 12دنوں میں 9فوجی ہلاک، مٹی کھانے پر مجبور
  • بھارتی فوجی افسران کی ٹی وی شو میں شرکت پر تنقید، مودی حکومت پر فوج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا الزام
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے دو اہلکار پُراسرار طور پر ہلاک
  • بھارت کے یوم آزادی سے قبل مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ مزید سخت
  • غزہ پر قبضے کا منصوبہ اسرائیلی وزیردفاع اور افواج کے سربراہ کے درمیان اختلافات عوامی سطح پر آگئے
  • کینیڈین نوجوانوں نے بھارتی جوڑے کو دھمکیوں اور توہین کا نشانہ کیوں بنایا؟
  • فلم قلی کیلئے رجنی کانت نے کتنا معاوضہ لیا؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے
  • یہ کیا تماشہ ہے؟ خدارا بچوں سے موبائل فونز لے لیں؛ صحیفہ جبار کس بات پر بھڑک اُٹھیں