جشنِ آزادی؛ مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقاریب
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
ملک بھر میں آج 78 واںیوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور اسی مناسبت سے کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں مزار علامہ اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب منعقد کی گئیں۔دن کا آغاز توپوں کی سلامی اور نمازِ فجر میں ملک کی سلامتی، ترقی، اتحاد اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔اس موقع پر کراچی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کے 91 کیڈٹس پر مشتمل چاق و چوبند دستے نے مزار قائد پر سیکیورٹی کے فرائض سنبھالے۔یہ دستہ دو حصوں پر مشتمل تھا.
دوسری جانب لاہور میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد ہوا، پنجاب رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی فرائض انجام دیے اور پاکستان آرمی کے دستے کو چارج منتقل کیا۔ تقریب کا ماحول حب الوطنی اور وقار سے بھرپور رہا۔یومِ آزادی کی یہ تقریبات اس عہد کی تجدید ہیں کہ قوم اپنے مشاہیر کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے متحد، پُرعزم اور سرگرمِ عمل ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: تبدیلی کی
پڑھیں:
پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے: گورنر سندھ
—فائل فوٹوگورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف دنیا کر رہی ہے۔
مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم معرکہ حق کے بعد معرکہ معشیت مارنے جا رہے ہیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم نے یہ ملک کلمے کے نام پر حاصل کیا ہے، انشاء اللّٰہ یہ ملک قیامت تک سلامت رہے گا، ہمارا عزم ہے کہ اس طرح سے ہی ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یومِ آزادی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک رہیں گے، مزار قائد پر مختلف قونصل جنرل بھی پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہوئے، پاکستان خوشحال رہے گا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ قائد اعظم کے فرمان کے مطابق پاکستان میں اقلیتوں کو حقوق حاصل ہیں، ہم سب پاکستان کی سالمیت کے لیے کام کر رہے ہیں۔