کراچی: گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
کورنگی کرسچن ٹاؤن ہندو پاڑے کے قریب گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔
ہیڈ محرر تھانہ زمان ٹاؤن یاسر کے مطابق ہلاک نوجوان کی شناخت 18 سالہ سمیتھ کپور کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر اہلخانہ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی اور اس ضمن میں مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹیسلا ٹرک کی خامی نے نوجوان لڑکی کی جان لے لی، کمپنی کیخلاف مقدمہ درج
امریکا میں ایک حادثے کے بعد 19 سالہ طالبہ کرسٹا تسکاہارا کے والدین نے ٹیسلا کمپنی پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ دعوے کے مطابق سائبر ٹرک درخت سے ٹکرانے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی لیکن ڈیزائن کے نقص کے باعث لڑکی دروازہ نہ کھول سکی اور آگ و دھوئیں سے ہلاک ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیسلا ٹرکس میں تکنیکی خرابی، کمپنی نے گاڑیاں واپس منگوالیں
مقدمہ کیلیفورنیا کی الامیڈا کاؤنٹی کی عدالت میں دائر کیا گیا ہے۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ کمپنی برسوں سے اس خامی سے آگاہ تھی مگر اس پر قابو پانے کے لیے کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا گیا۔
حادثے میں کل 4 افراد سوار تھے جن میں سے 3، بشمول ڈرائیور، ہلاک ہو گئے۔ ایک شخص کو کھڑکی توڑ کر زندہ نکالا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈرائیور منشیات اور شراب کے زیرِ اثر تھا۔
یہ مقدمہ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی حکام نے ٹیسلا گاڑیوں کے دروازے جام ہونے کی شکایات پر باضابطہ تحقیقات شروع کی ہیں۔
ٹیسلا
اس سے قبل فلوریڈا کی ایک جیوری نے ٹیسلا کے خلاف ایک اور کیس میں مقتول طالب علم کے اہلِ خانہ کو 240 ملین ڈالر ہرجانہ دلایا تھا۔
ٹیسلا کی جانب سے تاحال اس تازہ مقدمے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الامیڈا کاؤنٹی ٹیسلا ٹرک فلوریڈا