وفاقی وزیر علیم خان کی شہید میجر زیاد سلیم کی رہائشگاہ آمد،اہلخانہ سے تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) یوم آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان شہید میجر زیاد سلیم کی رہائشگاہ پہنچے اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات اور فاتحہ خوانی کی اور اْن سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔میجر زیاد سلیم مستونگ میں فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔ وہ تین بھائی پاک فوج میں افسران ہیں جبکہ والد بریگیڈئیر سلیم بھی2005میں وطن پر قربان ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر شہید میجر زیاد سلیم کی والدہ سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا شہید کی ماں ہونا بہت بڑے اعزاز کی بات ہے،اپنا سہاگ اور لخت جگر وطن عزیز کی خاطر قربان کرنا آپ جیسی ماؤں کا اس قوم پر عظیم احسان ہے جسے قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی عبدالعلیم خان نے مزید کہا یوم آزادی پر وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے قومی ہیروز کو یاد رکھنا ہمارا اولین فرض ہے جنہوں نے ملکی سلامتی اور ہمارے تحفظ کے لیے اپنے بچوں کو یتیم کیا اور وہ بلا شبہ ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں انہوں نے کہا کہ آج کی آزادی ان شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے جنہوں نے دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دی اور ان کو وہ سبق سکھایا جسے دنیا نے دیکھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میجر زیاد سلیم
پڑھیں:
پاکستان میں گوگل دفتر ٹیک سیکٹر کیلئے بڑی پیش رفت: وزیر آئی ٹی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان ایکٹ ہمارے ڈیجیٹل وژن کو قانونی تحفظ اور تقویت دیتا ہے۔ اسلام آباد میں 27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کو وزیر اعظم آفس، ایس آئی ایف سی، وفاقی کابینہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج، سرکاری ادارے، نجی شعبہ دوران جنگ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے۔ وزارت آئی ٹی، پی ٹی اے، فورسز اور نجی ماہرین نے بھی مل کر سائبر دفاع مضبوط کیا۔ شزا فاطمہ نے کہا کہ گوگل کا پاکستان میں دفتر کھولنے کا فیصلہ ٹیک سیکٹر کے لئے بڑی پیش رفت ہے۔ کلاڈ انفراسٹرکچر پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی بنیاد ہے۔ شہریوں کی پوری زندگی کو جامع ڈیجیٹل ماحول میں منتقل کرنا ہمارا ہدف ہے۔