Jang News:
2025-08-14@18:32:39 GMT
وفاقی وزیر عبدالعلیم کی میجر زیاد سلیم شہید کی رہائشگاہ آمد، اہل خانہ سے تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان میجر زیاد سلیم شہید کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔
اس موقع پر انہوں نے میجر زیاد سلیم شہید کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے میجر زیاد سلیم شہید کی والدہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ شہید کی والدہ ہونا بہت بڑا اعزاز ہے، اللّٰہ تعالیٰ آپ کو حوصلہ عطاء فرمائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یومِ آزادی پر وطن کی خاطر جانیں دینے والے ہیروز کو یاد کرنا چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
صدرزرداری سے وفاقی وزیر مذہبی امور کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی اور اقلیتی حقوق کے تحفظ، مذہبی رواداری کے فروغ اور بین المذاہب ہم آہنگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔منگل کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو غیر قانونی قبضوں سے واگزار کرانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے وزارت مذہبی امور کی اقلیتی برادری کے حقوق کے لیے کاوشوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بتایا کہ اقلیتی فلاحی فنڈ سے 2ہزار 236طلبہ کو 6کروڑ روپے کے تعلیمی وظائف دیئے گئے ہیں جبکہ ایک ہزار 231ضرورت مند افراد کو مالی امداد فراہم کی گئی۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ 32اقلیتی عبادت گاہوں کی مرمت اور تزئین کیلئے 4کروڑ 50لاکھ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا کہ بیساکھی، گورو نانک دیو جی کی سالگرہ، کٹاس راج اور سادھو بیلا جیسی تقریبات کیلئے سہولیات بلا معاوضہ فراہم کی جا رہی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر کی روک تھام کیلئے مختلف مذاہب کے علما سے مشاورت کی جاتی ہے۔ وفاقی وزیر نے اقلیتی برادری کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے فروغ میں دلچسپی اور تعاون پر صدر آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا۔