پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر، کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
وزیر داخلہ نے وطن کے دفاع و امن کیلئے جانیں قربان کرنیوالے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کی قربانیاں قوم کبھی نہیں بھولے گی، شہدائے وطن کے خاندان ہمارے اپنے خاندان ہیں اور ان کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 2025 کا پاکستان دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کوئی دشمن میلی آنکھ سے اس کی طرف نہیں دیکھ سکتا، پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن قربانیوں، جدوجہد اور آزادی کے خوابوں کی تعبیر کا دن ہے، پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے جس کی قدر کرنا ہر پاکستانی پر فرض ہے۔ محسن نقوی نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام مقدر تھا، یہ کسی کی بخشش نہیں بلکہ ہماری جدوجہد کا صلہ ہے، پاکستان کی آزادی کیلئے خون، آنسو اور شہادتیں دی گئیں اور آج کا پاکستان انہی قربانیوں کی بنیاد پر قائم ہے۔
وزیر داخلہ نے وطن کے دفاع و امن کیلئے جانیں قربان کرنیوالے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کی قربانیاں قوم کبھی نہیں بھولے گی، شہدائے وطن کے خاندان ہمارے اپنے خاندان ہیں اور ان کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان نے دشمن کو معرکۂ حق میں عبرتناک شکست دے کر ثابت کیا ہے کہ ایمان، اتحاد، تنظیم آج بھی ہماری طاقت، پہچان اور بقا کی سب سے بڑی ضمانت ہیں، 2025 کا پاکستان دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کوئی دشمن میلی آنکھ سے اس کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔ محسن نقوی نے یوم آزادی کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ قوم نئے جذبے اور نئی سوچ کیساتھ آگے بڑھے گی اور ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور ان شاءاللہ ملک ترقی و خوشحالی کی نئی منزلیں طے کرے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہوئے کہا ہے کہ محسن نقوی نے وزیر داخلہ وطن کے
پڑھیں:
جب تک ایک پرچم تلے متحد ہیں، کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکتا: اسحاق ڈار
— فائل فوٹونائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے جشن آزادی کے موقع پر پاکستان زندہ آباد کا نعرہ بلند کرتے ہوئے پوری قوم کو یوم آزادی کی دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہم سب کے آبا و اجداد کو خراجِ عقیدت جن کی قربانیوں سے پاکستان وجود میں آیا۔
یومِ آزادی کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب تک’لا الہٰ الااللّٰہ، محمد رسول اللّٰہ‘ کے پرچم تلے متحد ہیں، کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکتا۔ آزادی کے تحفظ کے لیے سرحدوں کا دفاع، سچائی، انصاف، وقار کے اصولوں کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی پاکستان کو ایک ذمہ دار، امن پسند ملک کے طور پر پیش کرتی رہے گی۔ ہماری خارجہ پالیسی شراکت داری مکالمے کے ذریعے تنازعات حل کرنے میں کردار ادا کر رہی ہے۔
دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی۔ نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اورخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر شہری سے اپیل کرتا ہوں کہ متحد رہیں، جمہوری اقدار کی حفاظت کریں۔ ایک مضبوط، باوقار اور خوشحال پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ مسلح افواج اور عوام کے اُس عزم کو سراہتا ہوں جنہوں نے مل کر ہماری خود مختاری کا دفاع کیا۔ یہ اجتماعی ثابت قدمی ہماری عسکری تیاری کی مظہر اور مؤثر خارجہ پالیسی کی عکاسی کرتی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان باہمی احترام، علاقائی سکون اور امن پر مبنی سفارتکاری کے عزم پر قائم ہے۔ آج ہم یہ عہد دہراتے ہیں کہ پاکستان کے عالمی وقار کو مزید بلند کریں گے، اپنے اسٹریٹجک اور معاشی مفادات آگے بڑھائیں گے اور ایک پُرامن ہمسائیگی کو فروغ دیں گے۔