ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے علاقے ریگی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاہےکہ سی ٹی ڈی اور پولیس کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی میں 18 مقدمات میں مطلوب انتہائی مطلوب بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا جو ملکی سلامتی کے خلاف مذموم عزائم رکھتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی نے دشمن کے ناپاک منصوبے ناکام بنا کر ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا خاتمہ ملک کے امن کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے اور اس کے لیے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم پر  راولپنڈی میں سکیورٹی کے زبردست انتظامات

سٹی42:  شہدائے کربلا اور نواسہِ رسول ﷺ حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم پر  راولپنڈی میں سکیورٹی کے زبردست انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

راولپنڈی میں شہدائے کربلا کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے لئے  پولیس کے4000 سے زائد اہلکار سیکورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔  ٹریفک کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے 200 سے زائد افسران و  اہلکاروں کو معمور کیا جائے گا۔

جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی

 سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے مطابق جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے،شرکاء کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی، سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی، حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا،

جلوس کے روٹ پر عمارات کی چھتوں پر  سنائپر تعینات کئے جائیں گے، روٹ پر  آنے والی تمام گلیوں، سڑکوں اور راستوں کو  قناتیں لگا کر بلاک کیا جائے گا، فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،۔

پنجاب میں جشنِ آزادی پر 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیرداخلہ کا 14 اگست کو فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے 14 حملے ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کا 14 اگست کو فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے 14 حملے ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین
  • اسلام آباد میں مدنی مسجد کوشہید کرنے کا معاملہ ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، چیئرمین سی ڈی اے و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر
  • وفاقی وزیر داخلہ کافتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف ریگی آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس کو زبردست خراج تحسین
  • وفاقی وزیر داخلہ کا ریگی آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس کو زبردست خراج تحسین
  • حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم پر  راولپنڈی میں سکیورٹی کے زبردست انتظامات
  • پاکستانی سفارتخانہ بیجنگ میں پرچم کشائی کی تقریب، قوم کو زبردست خراج تحسین
  • پاکستانی سفارتخانہ بیجنگ  میں پرچم کشائی کی تقریب؛  قوم کو زبردست خراجِ تحسین
  • یومِ آزادی پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا قوم کو مبارک باد، شہدا کو خراجِ عقیدت