Daily Mumtaz:
2025-08-15@10:22:57 GMT

میٹرو بس سروس کی بندش سے متعلق اہم خبر

اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT

میٹرو بس سروس کی بندش سے متعلق اہم خبر

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) چہلم کے جلوسوں کے باعث راولپنڈی میں چلنے والی میٹرو بس سروس آج بند رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں راولپنڈی کے صدر اسٹیشن اور فیض آباد کے درمیان میٹرو بس سروس آج (جمعہ) کو معطل رہے گی۔

میٹرو بس حکام کے مطابق میٹرو بس سروس وفاقی دارالحکومت میں بحال رہے گی، بس سروس آئی جے پی سے پاک سیکرٹریٹ تک سروس معمول کے مطابق چلتی رہے گی، جزوی معطلی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد جڑواں شہروں میں جلوسوں کے دوران سیکیورٹی کے ہموار انتظامات کو یقینی بنانا ہے، روٹ کے راولپنڈی سیکشن پر سفر کرنے والے مسافروں کے لیے متبادل ٹرانسپورٹ کے انتظامات کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں میں حضرت محمد ﷺ کے نواسے حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کا چہلم روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

Post Views: 10.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میٹرو بس سروس رہے گی

پڑھیں:

کراچی میں چہلم حضرت امام حسینؓ پر سیکیوٹی کے فول پروف انتظامات

کراچی:

چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر کراچی میں سیکیورٹی کے غیر معمولی اور فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر بھر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر 11,479 پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیے جائیں گے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، کراچی کی 642 امام بارگاہوں پر 1,113 پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، جبکہ 501 مجالس کی سیکیورٹی کے لیے 2,901 اہلکار تعینات ہوں گے۔ اس کے علاوہ 108 ماتمی جلوسوں کے لیے 7,465 پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔

مرکزی جلوس کے تمام روٹس سے ملحقہ سڑکوں کو مکمل طور پر بند رکھا جائے گا، جبکہ نشتر پارک اور اطراف میں بھی غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں موجود رہتے ہوئے پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ اور پکٹنگ کو مزید سخت کریں۔ حساس تنصیبات، عوامی مقامات اور اہم عمارتوں پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی مزید مربوط بناتے ہوئے چیکنگ اور سرچنگ کے عمل کو مؤثر بنایا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے جلوسوں اور اہم مقامات پر سوئپنگ اور کلیئرنس کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

ایڈوانس انٹیلیجنس کلیکشن اور اس کی تھانہ سطح پر فوری شیئرنگ کو بھی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اقدامات میں کسی بھی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
  • شہدائے کربلا کاچہلم: راولپنڈی میں میٹرو بس سروس آج بند رہے گی
  • کراچی میں چہلم حضرت امام حسینؓ پر سیکیوٹی کے فول پروف انتظامات
  • راولپنڈی: چہلم کا سیکیورٹی پلان جاری، 4 ہزار اہلکار فرائض انجام دینگے
  • حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم پر  راولپنڈی میں سکیورٹی کے زبردست انتظامات
  • کراچی: چہلم حضرت امام حسینؓ کامرکزی جلوس جمعے کو نشترپارک سے برآمد ہوگا
  • موبائل فون پر انٹرنیٹ بندش کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور
  • چہلم کےموقع  پر موبائل فون سروس بند رکھنےکا فیصلہ
  • بلوچستان: موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس ایک ہفتے سے معطل، صارفین پریشان