دبئی:ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 (آئی ایل ٹی20) کے ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن 24 اگست سے دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور 18 میچز پر مشتمل یہ ایونٹ راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا۔ٹیموں میں ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز، ڈیزرٹ وائپرز، دبئی کیپیٹلز، گلف جائنٹس (دفاعی چیمپئن)، ایم آئی ایمریٹس اور شارجہ واریئرز کی ڈویلپمنٹ شامل ہیں ، تمام ٹیموں کا انتخاب 18 اگست کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پلیئر ڈرافٹ کے ذریعے کیا جائے گا، جس میں صرف یو اے ای کھلاڑی شامل ہوں گے۔ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو آئی ایل ٹی20 سیزن 4 میں مواقع فراہم کرنا ہے، جو 2 دسمبر 2025 کو یومِ اتحاد کے موقع پر شروع ہوگا اور 4 جنوری 2026 کو اختتام پذیر ہوگا۔ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل کے مطابق، یہ ایونٹ ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کے لیے ایک سنہری موقع ہے، خاص طور پر جب قومی کھلاڑی ایشیا کپ اور شارجہ ٹرائی سیریز میں مصروف ہوں گے۔ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کا فائنل 3 ستمبر کو ہوگا جبکہ سیمی فائنلز 2 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ٹورنامنٹ کا

پڑھیں:

عالمی گیمز 2025: کوئسٹ محمد آصف کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا

عالمی گیمز 2025 کے اسنوکر ٹورنامنٹ میں عالمی چیمپئن محمد آصف سیمی فائنل میں شکست کے بعد تیسری پوزیشن کے مقابلے میں بھی مات کھا گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری 12 ویں عالمی گیمز کےاسنوکر ٹورنامنٹ میں شریک پاکستان کے واحد کھلاڑی تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف سیمی فائنل میں چین کے زاہو گوڈونگ سے2-0 سے ہار گئے۔

بعد ازاں تیسری پوزیشن کے میچ میں جرمنی کے الیگزینڈر نے بھی محمد آصف کو 1-2 سے شکست دےدی۔ ان کے حریف نے پہلا فریم 40-70 سے جیتا، دوسرے فریم میں محمد آصف نے 0-149 سے کامیابی پائی، اس فریم میں عالمی چیمپئن نے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا 141 کا بریک بھی کھیلا۔ تیسرے اور آخری فریم میں مدمقابل نے 53-78 سے فتح پاکر تیسری پوزیشن  اپنے نام کرلی۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی نشست پر الیکشن 9ستمبر کو ہوگا
  • سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا
  • معرکہ حق نیشنل جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ 17 اگست سے شروع ہوگی
  • پنجاب، سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ پھر تبدیل
  • عالمی گیمز 2025: کوئسٹ محمد آصف کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا
  • تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں تبدیلی ، طلبہ کیلئے بڑی خبر آگئی
  • پنجاب حکومت نے اسکولوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ تبدیل کردیا
  • مون سون بارش کا ساتواں اسپیل شروع ،ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی
  • یوٹیلٹی اسٹورز کی فروخت نہ ہونے والی اشیائے خوردونوش کی نیلامی کا عمل شروع