1500ویں جشن میلادالنبیؐ کو وفاقی و صوبائی حکومتیں اعلیٰ سطح پر منائیں، سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے 1500ویں جشن میلاد کے موقع پر سینیٹ میں قرارداد منظور کرلی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اعلیٰ سطح کے قومی پروگرامز منعقد کریں، پوری قوم سے اپیل ہے اس بابرکت موقع کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔
نبی رحمت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت کو 1500 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں جشن میلادالنبیﷺ مذہبی جوش و خروش سے منانے کی قراردار ایوان بالا میں پیش کی گئی۔ یہ قرارداد سینیٹر عرفان صدیقی نے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
قراردادا کے متن کے مطابق ایوان نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ سرکاری، نیم سرکاری، نجی عمارتوں، شاہراہوں کو سجایا جائے، سرکاری و نجی ادارے، کاروباری ادارے، تعلیمی ادارے اور میڈیا ہاؤسز حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق امن رواداری اور اخوت کو فروغ دیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت و سیرت کے فروغ کا عزم کرتا ہے، پوری قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ اس بابرکت موقع کو عقیدت احترام اور اتحاد کے ساتھ منائیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سرکاری حج سکیم کے واجبات جمع کروانے کا آخری موقع
سٹی 42: سرکاری حج اسکیم 2026 کے واجبات جمع کرانے کا آخری موقع مل گیا ۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی کے لئے آخری مہلت دے دی گئی ۔ حج واجبات جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 3 روز کی توسیع کی گئی ہے ۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا حج درخواست گزار 19 نومبر تک لازمی واجبات جمع کرائیں۔دوسری قسط جمع نہ کرانے پر حج درخواست منسوخ کردی جائے گی۔
محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
واضح رہے اس سے قبل 16 تاریخ آخری تھی ۔