صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات کا آخری روز
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے 982 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز ہے۔عرس کی تین روزہ تقریبات آج رات گئے خصوصی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گی، جس میں ملک و قوم کی ترقی، سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں کی جائیں گی،عرس کے دوران قرأت، نعت خوانی اور سماع کی محفلیں عروج پر ہیں۔عرس کے تیسرے روز بھی زائرین کی بڑی تعداد مزار پر حاضری دے رہی ہے اور پھولوں کی چادریں چڑھانے کا سلسلہ جاری ہے۔تقریبات کے پہلے اور دوسرے روز بھی دربار حضرت داتا گنج بخشؒ پر زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، اندرون ملک اور بیرون ملک سے ہزاروں زائرین نے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔اس موقع پر زائرین کی تواضع کیلئے دودھ کی سبیل اور نذرونیاز کی تقسیم کا سلسلہ چوبیس گھنٹے جاری رہا، عقیدت مند مزار پر آ کر تبرک تقسیم کرتے رہے، عرس کے موقع پر لگائے گئے مختلف اشیاء کے سٹالز سے زائرین نے بھرپور خریداری بھی کی۔پنجاب حکومت کی طرف سے عرس داتا گنج بخش علی ہجویریؒ پر آج لاہور میں عام تعطیل ہے۔یاد رہے کہ داتا دربار جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر سیل کر دیئے گئے ہیں، ٹاؤن ہال کی جانب سے جانے والا راستہ بھی کنٹینرز اور خار دار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا، بلال گنج، کربلا گامے شاہ کے اطراف کے راستوں کو کنٹینرز لگا کر مکمل طور پر سیل کر دیا گیا، موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والے افراد کے گزرنے کا راستہ موجود ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی میں ہیوی ٹریفک گردی کا سلسلہ جاری، 2 موٹرسائیکل سوار کچلے گئے
حادثے کے بعد مشتعل افراد نے موقع پر جمع ہوکر واٹر ٹینکر پر پتھراؤ کیا گیا اور نذر آتش کی بھی کوشش کی گئی، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر نذر آتش ہونے سے بچا لیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ہیوی گاڑیوں کے جان لیوا حادثات تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے، نارتھ کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی دو منٹ چورنگی یوٹرن کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے موقع پر جمع ہوکر واٹر ٹینکر پر پتھراؤ کیا گیا اور نذر آتش کی بھی کوشش کی گئی، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر نذر آتش ہونے سے بچا لیا۔ متوفی نوجوان کی لاش چھیپا کے رضاکاروں نے ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کی، جس کی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی، تاہم عمر 20 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ بلال کالونی پولیس نے واٹر ٹینکر اور متوفی کی موٹر سائیکل اپنے قبضے میں لیکر اسے تھانے منتقل کر دی، جبکہ پولیس متوفی نوجوان کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔
قبل ازیں سپر ہائی وے پاکستان کانٹے کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 27 سالہ محمد نواز کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا ولایت شاہ نے بتایا کہ حادثہ مزدا لوڈنگ ٹرک کی ٹکر سے پیش آیا ہے، جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے مزدا ٹرک کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔