امریکہ عنقریب ہی عین الاسد سے اپنی فوجیں نکال لیگا، عرب میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
قطری میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے عراقی حکومت کو مطلع کر دیا ہے کہ وہ جلد ہی مغربی عراق میں واقع اس ایئر بیس سے اپنے سینکڑوں فوجیوں کو واپس بلا لیگا اسلام ٹائمز۔ معروف عرب اخبار العربی الجدید نے عراقی سیاسی و حکومتی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ عین الاسد نامی فوجی اڈے پر تعینات سینکڑوں امریکی فوجیوں و افسران کو واپس بلانے کا عمل جلد ہی شروع ہو جائے گا۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ بغداد و واشنگٹن کے درمیان طے پانے والے سکیورٹی معاہدے کے تحت کیا گیا ہے کہ جس کے مطابق امریکی افواج، جو داعش سے نمٹنے کے بین الاقوامی اتحاد کے تحت سال 2014 سے عراق میں موجود ہیں، اب آہستہ آہستہ ملک سے نکل جائیں گی۔
واضح رہے کہ بغداد سے 200 کلومیٹر مغرب میں صوبہ الانبار کے شہر البغدادی میں دریائے فرات کے قریب واقع معروف فوجی اڈہ عین الاسد، عراق میں موجود اہم امریکی فوجی مراکز میں سے ایک شمار ہوتا ہے جہاں اس وقت بھی عراقی فوج کے ساتھ ساتھ سینکڑوں امریکی فوجی بھی موجود ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
جو بائیڈن کی بیٹی کا شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ، وجہ سامنے آگئی
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا کے سابق صدر جو بائیڈن کی بیٹی نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شوہر سے علیحدگی کے لیے 44 سالہ ایشلی بائیڈن نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایشلی بائیڈن نے شادی کے 13 سال بعد پلاسٹک سرجن ڈاکٹر ہوورڈ کرین سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشلی بائیڈن نے رواں ہفتے کے آغاز میں فلاڈیلفیا کی فیملی کورٹ میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی ہے، دائر کی گئی درخواست میں انہوں نے اپنی شادی کی ناکامی کا ذکر کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر کی بیٹی نے عدالتی کارروائی سے کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر ایک مرد اور خاتون کی ہاتھ پکڑے تصویر پوسٹ کی تھی جس میں ان کا اشارہ تھا کہ یہ ان کے خاوند اور گرل گرینڈ ہیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشلی بائیڈن نے کچھ دیر بعد ہی اس اسٹوری کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ حذف کردیا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر کی بیٹی کی سوشل میڈیا اسٹوری اور طلاق کے لیے دائر درخواست کے حوالے سے ڈاکٹر ہوورڈ کرین سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے اس حوالے سے بات کرنے سے انکار کردیا۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی بیٹی ایشلی بائیڈن اور ڈاکٹر ہوورڈ کرین کی شادی 2012 میں ہوئی تھی۔
Post Views: 5