امریکا نے روسی کرپٹو اسکیم میں گرفتاریوں پر 60 لاکھ ڈالر انعام رکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
امریکی محکمہ خارجہ اور محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ روس کی زیرِ انتظام کرپٹو کرنسی اسکیم سے متعلق گرفتاریوں میں مدد دینے والی معلومات پر مجموعی طور پر 60 لاکھ ڈالر تک انعام دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا میں کرپٹو کرنسی کا پہلا اہم قومی قانون منظور، صدر ٹرمپ کے دستخط کے منتظر
ایف بی آئی اور سیکرٹ سروس کے مطابق گارانٹیکس (Garantex) نامی روسی کرپٹو کرنسی ایکسچینج پر الزام ہے کہ اس نے مجرموں اور سائبر کرائم گروپوں کے ذریعے ہیکنگ سافٹ ویئر، رینسم ویئر، دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کے ذریعے اربوں ڈالر کی منی لانڈرنگ کی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق اپریل 2019 سے مارچ 2025 کے دوران گارانٹیکس نے کم از کم 96 ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی ٹرانزیکشنز پروسیس کیں۔
محکمہ خارجہ نے روسی شہری الیگزینڈر میرا سیردا اور گارانٹیکس کے دیگر رہنماؤں کے لیے بالترتیب 50 لاکھ اور 10 لاکھ ڈالر کے انعامات کا اعلان کیا ہے۔
امریکا نے گرینیکس (Grinex) کو بھی نشانہ بنایا ہے، جو گارانٹیکس کے جانشین کے طور پر قائم کیا گیا ایک کرپٹو کرنسی ایکسچینج ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا امریکی محکمہ خارجہ امریکی محکمہ خزانہ روس کرپٹو کرنسی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا امریکی محکمہ خارجہ امریکی محکمہ خزانہ کرپٹو کرنسی امریکی محکمہ کرپٹو کرنسی
پڑھیں:
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں تیزی سے کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 100روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 6 ہزار 155روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 10 ڈالر کی کمی کے بعد 3 ہزار 344 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا