غیر ملکی صحافیوں کو غزہ میں جانیکی اجازت دی جائے، ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
قابض و سفاک اسرائیلی رژیم کے اندھے حامی ملک امریکہ کے انتہاء پسند صدر نے غزہ کی پٹی کیخلاف عائد شدید صیہونی پابندیوں پر واضح تنقید کرتے ہوئے بظاہر اعلان کیا ہے کہ مَیں بین الاقوامی صحافیوں کو ترجیح دوں گا تاکہ وہ غزہ کی پٹی سے رپورٹنگ کر سکیں، ایک ایسا خطہ کہ جہاں اکتوبر 2023 سے لیکر اب تک 184 سے زائد صحافی کو قتل کیا جا چکا ہے اسلام ٹائمز۔ قابض و سفاک صیہونی رژیم کے اولین حامی ملک امریکہ کے انتہاء پسند صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بظاہر، غزہ کی پٹی پر عائد سخت ترین صیہونی پابندیوں پر واضح انداز میں تنقید کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مَیں صحافیوں کے (دوسرے ممالک سے وہاں) آنے کے ساتھ اتفاق کرتا ہوں! ٹرمپ نے مزید کہا کہ مَیں چاہتا ہوں کہ ایسا ہو جائے! غزہ کے خلاف انسانیت سوز صیہونی جنگ میں اسرائیل کے لئے امریکہ کی "غیر متزلزل حمایت" کا اعلان کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے بظاہر عالمی دباؤ کے زیر اثر غزہ میں عالمی صحافیوں کی آمد کی اجازت دینے کا موقف اختیار کرتے ہوئے مزید کہا کہ مَیں صحافیوں کو غزہ میں جانے کی اجازت دینے کے ساتھ متفق ہوں.
واضح رہے کہ انتہاء پسند امریکی صدر کا یہ بیان، غزہ کی پٹی میں 5 فلسطینی صحافیوں و کیمرہ مینوں؛ انس الشریف، محمد قریقع، ابراہیم ضاہر، محمد نوفل، مومن علیوہ اور محمد الخالدی پر اسرائیلی رژیم کے دیدہ دانستہ حملے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے، جبکہ اس حملے میں تمام کے تمام فلسطینی صحافی و کیمرہ مین موقع پر ہی شہید ہو گئے تھے۔ ادھر غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم نے فلسطینی صحافیوں کے گروہ پر اپنے اس حملے کے جواز میں کہا ہے کہ ان صحافیوں کا "حماس" کے ساتھ تعلق تھا اور یہ "دہشتگرد" تھے! اس بارے صحافیوں کے تحفظ کی عالمی کمیٹی کا کہنا ہے کہ جنگ غزہ کے آغاز سے لے کر اب تک کم از کم 184 فلسطینی صحافیوں کا قتل کیا جا چکا ہے، جبکہ یہ تعداد، گذشتہ 30 سالوں کے دوران دنیا بھر میں ہونے والے تمام تنازعات میں صحافیوں کی کل ہلاکتوں کا ایک تہائی ہے!
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یں صحافیوں صحافیوں کے غزہ کی پٹی کے ساتھ کہ م یں
پڑھیں:
وفاقی حکومت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر عائد پابندی اٹھالی
وفاقی حکومت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر عائد پابندی اٹھالی،گدھوں کی کھالوں کی مشروط طور پر برآمد کی اجازت دے دی گئی، صرف گوادرفری زون میں منظور شدہ اوررجسٹرڈ مذبح خانوں سے حاصل کی گئی گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے کی اجازت ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق وزارت تجارت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ، گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر 2015 پر عائد پابندی کا فیصلہ واپس لیا گیا ہے۔ای سی سی نے 3 ستمبر 2015 کو گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر پابندی عائد کی تھی، حکام کے مطابق چین کے ساتھ گدھے کے گوشت اور کھالوں دونوں کے لئے برآمدی پروٹوکولز موجود ہیں، ان پروٹوکولز کے تحت سخت سرکاری نگرانی کی جائے گی، صرف منظور شدہ افزائشی فارموں کے گدھوں کو استعمال کیا جائے گا، اسی طرح تمام کارروائیوں کو قریب سے منظم کیا جائے گا۔وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی گدھے کے گوشت اور کھالوں کو ٹھکانے لگانے کے امور دیکھے گی۔