جنوبی کوریا کی سپریم کورٹ نے بچوں اور بڑوں دونوں میں یکساں طور پر مقبول گانے ’بے بی شارک‘ کا برسوں پرانا کاپی رائٹ کیس کا فیصلہ سنادیا۔

اس نغمے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے یوٹیوب پر سب سے زیادہ سنے جانے والا گانا بھی کہا جاسکتا ہے جس کے ویوز اربوں ہیں۔

امریکی گیت نگار جوناتھن رائٹ دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے 2019ء میں یہ گیت تخلیق کیا تھا اس لیے کاپی رائٹ ان کا ہے۔ جس کے بعد ایک قانونی جنگ چھڑ گئی تھی۔

دوسری جانب کاپی رائٹ رکھنے والی پنگ فانگ نے اس نغمے کارٹون ورژن 2015ء اور 2016ء میں ریلیز ہوا جو دنیا بھر میں بچوں کا ترانہ بن گیا۔

یہاں تک کہ اس پر بے بی شارک ڈانس چیلنج بھی دنیا بھر میں مشہور ہو گیا اور یہ 30 ملین ڈالر سے زیادہ کا بزنس بھی کرگیا تھا۔

تاحال یہ نغمہ تروتازہ ہے اس کی مقبولیت جوں کی توں برقرار ہے بلکہ اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ نسلوں کا گیت بن گیا اور اب بھی روزانہ لاکھوں بار سنا جاتا ہے۔

کاپی رائٹ کیس عدالت میں برسوں چلتا رہا اور آج تمام تر دلائل اور شواہد کی روشنی میں سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنادیا۔

عدالتِ عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں امریکی گیت نگار کے نغمے کے تخلیق کار ہونے کے دعویٰ کو مسترد کردیا۔

عدالت نے کہا کہ بے بی شارک ایک پرانا لوک گیت ہے جس کے مختلف ورژنز پہلے سے ہی موجود تھے۔

جنوبی کوریا کے سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر نہ صرف کمپنی پنگ فانگ بلکہ گانے کے مداحوں نے بھی سکون کا سانس لیا۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کاپی رائٹ

پڑھیں:

پی ٹی آئی نے بانی سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

پی ٹی آئی نے بانی سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)تحریک انصاف نے بانی سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا ،تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی، سلمان اکرم راجہ کی سپریم کورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا۔

درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ لارجر بینچ نے ملاقات کا فیصلہ دیا،بانی سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت درخواست پر حکام کیخلاف کارروائی نہیں کی،عدالتی حکم کے باوجود بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی،ہائیکورٹ کے حکم کی مسلسل عدولی کی جا رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی آرمی چیف کا باہمی تضادات اور ذہنی انتشار سے بھرا بیان، عسکری قیادت شدید ذہنی بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی آرمی چیف کا باہمی تضادات اور ذہنی انتشار سے بھرا بیان، عسکری قیادت شدید ذہنی بوکھلاہٹ کا شکار پاکستان و امریکی نجی کمپنیز کے مابین ریئر ارتھ منرلز اور قیمتی دھاتوں پر بڑا معاہدہ ہوگیا اسلام آباد ہائیکورٹ عمارت منتقلی کے معاملے پر نیا موڑ، ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار آمنے سامنے پاکستان کی مقبوضہ مغربی کنارے اور مسجد اقصی میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت ای سی سی اجلاس، دفاعی شعبے کے منصوبوں کیلئے 50ارب روپے کے بڑے ریلیف پیکج کی منظوری وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے مصر کے سفیر کی ملاقات، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تجاویز پر... TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ملتان کی ثانیہ زہرا کے قتل کا فیصلہ جج نے سنادیا، مقتولہ کے شوہر علی رضا کو سزائے موت 
  • پی ٹی آئی نے بانی سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
  • عمران خان سے ملاقات کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
  • ارے بھائی ہمارے پاس تو ویسے بھی اب کھونے کو کچھ نہیں بچا، جج سپریم کورٹ
  • ذرا بند قبا دیکھ!
  • جسٹس اطہر من اللّٰہ کا استعفے سے قبل تحریر کیا گیا فیصلہ سامنے آگیا
  • خواتین کو وراثت سے محروم کرنا اسلام کے خلاف ہے، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
  • سپریم کورٹ کا خواتین کے حق وراثت سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری
  • سپریم کورٹ کا ہراسانی کیس میں فیصلہ: سزا اور جرمانہ برقرار
  • سپریم کورٹ نے وراثت سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کردیا