پاک بحریہ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے، وائس ایڈمرل عبد الصمد
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو (MANGRO)کی لانچنگ کی تقریب ووہان چین میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس(Wuchang Shipbuilding Industry Group Company Ltd, Shuangliu Base) میں منعقد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ، بلوچستان میں تعلیمی انقلاب کی کلید
ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف پراجیکٹ 2، وائس ایڈمرل عبد الصمد اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے خطے میں موجودہ جیو اسٹریٹجک ماحول کے پیشِ نظر میری ٹائم سیکیورٹی کی اہمیت پر زور دیاـ
انہوں نے اعادہ کیاکہ پاک بحریہ محفوظ اور مشترکہ سمندری ماحول کو فروغ دیتے ہوئے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔
ہنگور کلاس آبدوزوں کا حوالہ دیتے ہوئے وائس ایڈمرل عبد الصمد نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس یہ آبدوزیں خطے میں طاقت کا توازن اورامن و استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم ثابت ہوں گی۔
انہوں نے چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ (CSOC) کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہنگور کلاس آبدوزوں کا یہ منصوبہ یقینی طور پر پاک چین پائیدار شراکت داری میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔
حکومت پاکستان نے چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ (CSOC) کے ساتھ آٹھ ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
معاہدے کے تحت چار آبدوزیں چین میں تعمیر کی جا رہی ہیں جبکہ دیگر چار پاکستان میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ (KS&EW) میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی (ToT) کے تحت تعمیر کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: چین اور پاکستان کے تعلقات لوہے جیسے مضبوط ہیں، نائب صدرسینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن
لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی جن میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ اور چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ کے نمائندے بھی شامل تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آبدوز پاک بحریہ پاک چائنا چین لانچنگ تقریب ہنگور کلاس آبدوز وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک بحریہ پاک چائنا چین لانچنگ تقریب ہنگور کلاس ا بدوز وی نیوز کمپنی لمیٹڈ ہنگور کلاس پاک بحریہ شپ بلڈنگ
پڑھیں:
عالیہ بھٹ نے فوٹوگرافرز کو جھڑک کر بلڈنگ سے باہر نکال دیا
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ فوٹوگرافرز پر برہم ہوگئیں اور انھیں جھڑک کر بلڈنگ سے باہر نکال دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ ایک رہائشی عمارت میں منعقدہ پِکل بال گیم میں شرکت کےلیے پہنچی تھیں۔ جیسے ہی وہ گاڑی سے اتر کر اندر جانے لگیں، کچھ فوٹوگرافرز بھی ان کے پیچھے عمارت کے احاطے میں داخل ہو گئے۔
اس اچانک مداخلت پر عالیہ نے سخت لہجے میں انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’آپ باہر جائیں، گیٹ کے اندر مت آئیں، یہ آپ کی بلڈنگ نہیں ہے، گیٹ سے باہر جاؤ۔‘‘ اداکارہ نے بات ختم کرتے ہی عمارت کا دروازہ خود بند کردیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں مداحوں کی ایک بڑی تعداد عالیہ بھٹ کے اس رویے کو پرائیویسی کے حق میں ایک مضبوط پیغام قرار دے رہی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by F I L M Y G Y A N (@filmygyan)