سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی نشست پر الیکشن 9ستمبر کو ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی نشست پر الیکشن 9ستمبر کو ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی سے جنرل نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔ جس کے مطابق کاغذات نامزدگی 19 سے 20 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 23 اگست کو ہوگی، ٹریبونلز اپیلوں پر فیصلہ 28 اگست تک سنائیں گی۔ کاغذات نامزدگی 30 اگست تک واپس لیے جاسکتے ہیں۔ الیکشن کیلئے پولنگ 9 ستمبر کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک پنجاب اسمبلی بلڈنگ میں ہوگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں، کلاوڈ برسٹ کے پیش نظر پنجاب میں بھی الرٹ جاری خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں، کلاوڈ برسٹ کے پیش نظر پنجاب میں بھی الرٹ جاری وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، قرآة العین فاطمہ ڈپٹی سیکرٹری کامرس ڈویژن تعینات زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ، اموات کی تعداد 250سے تجاوز، ریسکیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا میں ریسکیو ریلیف آپریشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ نے 6عالمی تعلیمی ریکارڈز اپنے نام کر لئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نشست پر الیکشن
پڑھیں:
جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما کی طبیعت بگڑگئی، ہسپتال منتقل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ٰآئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی جس پر انہیں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) منتقل کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما کے وکیل رانا مدثر نے بتایا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کی طبیعت ایک بار پھر جیل میں خراب ہو گئی .جس کے بعد انہیں پی کے ایل آئی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔سینیٹر کے وکیل کے مطابق اعجاز چوہدری کو گردوں میں انفیکشن کے باعث شدید تکلیف ہے اور ان کے پتے میں 7 پتھریاں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اعجاز چوہدری کا جیل میں علاج کیا گیا لیکن ان کی طبیعت نہیں سنبھلی .جس پر انہیں ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ اس دوران سینیٹر کا 22 کلو وزن کم ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ اعجاز چوہدری 9 مئی کے مقدمات میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں. 22 جولائی کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شیرپاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس میں اعجاز چوہدری سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور سرفراز چیمہ کو 10 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔