یاسر حسین نے نوجوان نسل کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
اداکار و میزبان یاسر حسین نے عوام اور نوجوان نسل سے شادیوں کو آسان بنانے کی اپیل کردی۔
ایک حالیہ پروگرام میں یاسر حسین نے کہا کہ ہم لوگوں نے تقریبات میں اضافہ کر کے شادیوں کو مشکل کام بنا دیا ہے ہمیں شادیوں کو آسان بنانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں نکاح کریں اور پھر ولیمے کا کھانا کھلا دیں بس شادی کو اتنا آسان ہی ہونا چاہیئے۔ یاسر نے اپنے دوستوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کے کچھ دوست جن کی شادی قریب ہے وہ خرچے کی وجہ سے پریشان ہیں ان کے چہرے خوشی کے بجائے فکر سے بجھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 5 سے 6 تقریبات کے چکر میں نہیں پڑنا چاہیے یہ ظلم ہے۔ اس موقع پر فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ آج کل ایک عام سی شادی بھی 50 لاکھ میں ہورہی ہے۔
جس پر یاسر حسین کا کہنا تھا کہ اتنی رقم میں تو کوئی اچھا بزنس کیا جاسکتا ہے یا پھر اپارٹمنٹ خریدا جاسکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یاسر حسین
پڑھیں:
چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹو کیوں بنوا رہے ہیں؟
چین میں نوجوان نسل کے درمیان دانتوں پر ٹیٹو بنوانے کا نیا اور انوکھا رجحان تیزی سے مقبول ہورہا ہے جس نے ماہرین صحت کو تشویش میں ڈال دیا ہے۔
ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چینی نوجوان اپنے ڈینٹل کیپس پر کامیابی یقینی بناؤ یا امیر بنو جیسے الفاظ کندہ کروا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈھائی ہزار سال پرانی ’آئس ممی‘ کا ٹیٹو سنگھار، ماہر آرٹسٹ بھی ایسی تخلیق سے قاصر
یہ رجحان مختلف ڈینٹل اداروں اور اسپتالوں کی جانب سے فروغ دیا جا رہا ہے جہاں ان کسٹمائزڈ ڈینٹل کیپس کو اکثر مفت پیش کر کے صارفین کو متوجہ کیا جاتا ہے۔
گوانگ ڈونگ صوبے کے ایک نجی اسپتال کے اشتہار میں دعویٰ کیا گیا کہ ہمارے تھری ڈی پرنٹڈ ڈینٹل کراؤن ایروسپیس میٹریل سے تیار کیے گئے ہیں جو نہ صرف دانتوں کو درست کرتے ہیں بلکہ ان پر کندہ کیے گئے الفاظ اور ڈیزائن بھی نمایاں کرتے ہیں۔
اسپتال کے عملے کے مطابق یہ ٹیکنالوجی اس سال کے آغاز میں متعارف کرائی گئی اور اب تک بہت سے نوجوان اسے اپنا رہے ہیں۔ ایک ڈینٹل کراؤن کی لاگت تقریباً 2000 یوآن (280 امریکی ڈالر) ہے اور عملے کے بقول یہ منہ کی آرام دہ حالت پر کوئی اثر نہیں ڈالتی۔
یہ بھی پڑھیں: ہنگری میں قبریں کھودنے کا عالمی مقابلہ، کونسا ملک جیتا کون لاسٹ آیا؟
شین ڈونگ صوبے کی ایک خاتون نے بتایا کہ اگر میرے دانت پر ایک چینی حرف کندہ ہو تو یہ بہت جاذب نظر لگے گا اس لیے میں نے یہ سروس لینے کا فیصلہ کیا۔
تاہم ماہرین دانتوں نے اس رجحان کے ممکنہ نقصانات پر سخت خبردار کیا ہے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک ڈینٹسٹ نے کہا کہ ڈینٹل کراؤن پر نقش و نگار سے اس کی مضبوطی کم ہوگی اور نقصان کا خدشہ بڑھ جائے گا۔ میں اس طریقے کی بالکل سفارش نہیں کرتا۔
چینی سوشل میڈیا پر صارفین کی رائے منقسم ہے۔ کچھ اسے دلکش اور خوبصورت قرار دے رہے ہیں جبکہ دیگر نے اسے غیر فطری اور ناگوار کہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ٹیٹو چین کامیابی نوجوان