تحریک منہاج القرآن کے رہنمائوں کا مینار پاکستان کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
سیکرٹری عالمی میلاد کانفرنس و نائب ناظم اعلیٰ جواد حامد نے مینار پاکستان کے سبزہ زار میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کا 1500 واں جشنِ ولادت شان و شوکت سے منایا جائے گا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی 42ویں عالمی میلاد کانفرنس میں ملک بھر سے علماء و مشائخ اور عرب شیوخ خصوصی شرکت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں نے مینارِ پاکستان کے سبزہ زار کا دورہ کیا اور 42ویں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات و تیاریوں کے حوالے سے گراؤنڈ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری عالمی میلاد کانفرنس و نائب ناظم اعلیٰ جواد حامد نے مینار پاکستان کے سبزہ زار میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کا 1500 واں جشنِ ولادت شان و شوکت سے منایا جائے گا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی 42ویں عالمی میلاد کانفرنس میں ملک بھر سے علماء و مشائخ اور عرب شیوخ خصوصی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی میلاد کانفرنس سے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریںگے۔ اس موقع پر نائب ناظمینِ اعلیٰ بریگیڈیئر(ر) عمر حیات، نوراللہ صدیقی، کرنل (ر) خالد جاوید، سعید رضا بغدادی، چوہدری ریاض، ایس کے صابر،محمد سعید، اسامہ مشتاق اعوان، قیصر محمود، محمد عمیر، راجہ ندیم، محمود مسعود، حسن محمود جماعتی، شوکت ابرار، علامہ سرفراز قادری، احمد وحید و دیگربھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عالمی میلاد کانفرنس منہاج القرا ن
پڑھیں:
غزہ و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، سلمان راجا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251003-08-15
اسلام آباد ( آن لائن) تحریک تحفظ آئین پاکستان و پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرام راجہ کا کہنا ہے کہ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان غزہ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، ہم کشمیری عوام کے ساتھ بھی کھڑے ہیں، ان سے مذاکرات کیے جائیں۔ اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں امدادی سامان لے جانے والے بیڑے کو اسرائیل نے قبضے میں لے لیا ہے۔سلمان اکرام راجہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت جبر سے نہیں چل سکتی، نوجوان نسل بیرونِ ممالک جا رہی ہے، یہاں دن بدن مہنگائی بڑھ رہی ہے، ملک میں گندم کا بحران سر اٹھا رہا ہے۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے میں امن کی کوئی بات نہیں، ٹرمپ کے 20 نکاتی ایجنڈے کی وزیرِ اعظم پاکستان نے تعریف کی، وزیرِ اعظم نے ایجنڈا پڑھے بغیر ہی اس کی تعریفیں کرنا شروع کر دیں۔