عمان کا پاکستانی طلباء کیلئے انڈرگریجویٹ سکالرشپس کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
مسقط ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست 2025ء ) خلیجی سلطنت عمان نے پاکستانی طلباء کیلئے انڈرگریجویٹ سکالرشپس کا اعلان کردیا۔ گلف نیوز کے مطابق سلطنت عمان کی حکومت نے عمانی پروگرام برائے ثقافتی اور سائنسی تعاون کے تحت مکمل فنڈڈ سکالرشپ کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں جس میں بین الاقوامی طلبہ بشمول پاکستانی شہریوں کو منتخب مضامین میں بیچلر ڈگری حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے، وظائف عمان بھر میں معروف نجی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں انجینئرنگ، ہیومینٹیز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنسز (ادویات کو چھوڑ کر) کی تعلیم کا احاطہ کرتے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ سکالرشپ کے تحت ناصرف ٹیوشن فیس کی مکمل چھوٹ دی جائے گی بلکہ اس کے ساتھ اگر رہائش فراہم نہیں کی گئی تو 200 عمانی ریال ماہانہ وظیفہ یا مفت رہائش کے ساتھ 140 عمانی ریال ماہانہ دیئے جائیں گے، ہر تعلیمی سال میں ایک راؤنڈ ٹرپ ہوائی ٹکٹ، زیادہ سے زیادہ تین یونیورسٹیوں اور دو پیشہ ورانہ مضامین کے انتخاب کا آپشن ملے گا، درخواست دہندگان کا ایسے پاکستانی شہری ہونا ضروری ہے جن کی عمر 23 سال یا اس سے کم ہو، جس نے انٹرمیڈیٹ یا اس کے مساوی اہلیت (گریڈ 12) گزشتہ تین سالوں میں مکمل کی ہو اور طبی لحاظ سے فٹ ہو، عمان کی وزارت تعلیم سے مساوات کا سرٹیفکیٹ بھی لازمی ہے۔(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ مطلوبہ دستاویزات میں ایک درست پاسپورٹ، تعلیمی سرٹیفکیٹ، عمانی مساوات کا سرٹیفکیٹ اور انگریزی زبان کی مہارت کے نتائج (اگر دستیاب ہو) شامل ہیں، تمام گذارشات انگریزی میں ہونی چاہئیں، فائل کے سائز کی مخصوص حدود کو پورا کریں جو پی ڈی ایف کے لیے 2MB، تصاویر کے لیے 1MB ہونی چاہیئے، فائل ناموں میں خصوصی حروف کے استعمال سے گریز کریں۔ بتایا جارہا ہے کہ درخواست کا عمل مکمل کرنے کیلئے امیدواروں کو 25 اگست 2025ء سے پہلے براہ راست عمانی یونیورسٹیوں میں درخواست دینا ہوگی اور مسقط میں پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ [email protected] پر اپنی تفصیلات کا اشتراک کرنا ہوگا، آن لائن رجسٹریشن بھی https://eservices.moheri.gov.om/Student/CoStudReeistration.aspx اس کے ذریعے ضروری ہے، اس اقدام کا مقصد ہونہار طلباء کو عمان کے متحرک تعلیمی ماحول میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتے ہوئے ثقافتی اور علمی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈاکٹر آکاش قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
پولیس کے مطابق ایس آئی یو ویسٹ نے ڈاکٹر آکاش کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کرتے ہوئے تین افراد، سریش عرف ساگر، انیل اور رام چند کے قتل کا مقدمہ اسلم پہنور اور اس کے ساتھیوں کے خلاف درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلم پہنور ایک ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں زیر حراست تین ملزمان اور ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں زیر حراست تینوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، جبکہ زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر آکاش کو بینک سے رقم لے کر جاتے ہوئے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس کیس میں تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جو دوران حراست ہلاک ہو گئے۔