پاک فوج کے مزید دستے بونیر پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
سٹی 42 : فلڈ ریلیف آپریشن کے متعلق اہم اپڈیٹ سامنے آئی ہے کہ پاک فوج کے مزید دستے بونیر پہنچ گئے ہیں ۔
پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہیں۔
فوج کی کور آف انجینئرز کے اسپیشل آلات کے ذریعے کیچڑکےنیچے دبے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جائے گا ۔
جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب
پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
باجوڑ؛ دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے پیشِ نظر کرفیو نافذ
تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
کے پی میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فوج کا بڑا ریلیف آپریشن، ایک دن کی تنخواہ اور 600 ٹن راشن وقف
پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ اور تقریباً 600 ٹن (6 لاکھ کلوگرام) راشن متاثرین کے لیے وقف کر دیا ہے، جبکہ اضافی فوجی دستے بھی متاثرہ علاقوں میں بھیج دیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی طرف سے ایک دن کا راشن، جو 600 ٹن سے زائد ہے، متاثرہ عوام کی فوری امداد کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کور آف انجینئرز کو پلوں کی جلد مرمت اور ضرورت کے مطابق عارضی پل قائم کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
جامعہ دارالعلوم محمدیہ کوٹ سادات میں جشن آزادی کی تقریب
آرمی چیف کی ہدایت پر نائن یونٹ کے ریسکیو سنیفنگ ڈاگ یونٹ، خصوصی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم، اور فوج کے اضافی دستے متاثرہ علاقوں میں تعینات کر دیے گئے ہیں۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اور آرمی ایوی ایشن پہلے ہی ریلیف اور بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔
آرمی چیف نے واضح کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج متاثرہ عوام کی بحالی میں بھرپور کردار ادا کرے گی اور پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں صوبے کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔
مزید :