وزیراعلیٰ کا پنجاب میں لائیوسٹاک کی بہتری اور فروغ کے لئے شاندار تاریخی پراجیکٹ
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں لائیوسٹاک کی بہتری اور فروغ کے لئے شاندار تاریخی پراجیکٹ کاآغازکر دیا ہے۔پنجاب بھر میں ایک ہزار ویٹرنری گریجوایٹس اور پیرا ویٹس کے لئے پہلا جامع انٹرن شپ پروگرام کا باضابطہ آغاز ہوچکا ہے۔ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام کے لئے 60کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کر دی گئی ہے۔
وزیراعلی مریم نوازشریف کے انٹرن شپ پروگرا م کے تحت ویٹرنری گریجوایٹس کو ماہانہ 60ہزار روپے وظیفہ ملے گا ۔پیرا ویٹس /معاونین لائیوسٹاک کو انٹرن شپ کے دوران 40ہزار روپے ملیں گے۔ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ ڈی وی ایم ڈگری ہولڈر ویٹرنری گریجوایٹس اپنے متعلقہ ضلع میں اپلائی کرسکتے ہیں ۔2سالہ ایل اے ڈی کورس مکمل کرنے والے نوجوان اپنے متعلقہ ضلع میں انٹرن شپ پروگرام کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں ۔(جاری ہے)
ویٹرنری گریجوایٹس اور پیراویٹس www.jobs.punjab.gov.pkلنک پر گھر بیٹھے اپلائی کرسکتے ہیں ،پنجاب کے 36اضلاع میں ویٹرنری اسسٹنٹ، اے آئی ٹیکنیشن اورلیب اسسٹنٹ کا کوٹہ مقرر کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ وٹیرنری انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے لائیوسٹاک فارمرز کو جانوروں کے علاج اور مشاورت کی سہولت گھر کی دہلیز پر ملے گی، ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پنجاب میں لائیوسٹاک کا فروغ اور ترقی ہے۔ ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام سے نہ صرف نوجوانوں کو فیلڈ میں عملی تجربہ حاصل ہوگا بلکہ ماہانہ سکالر شپ بھی حاصل کرسکیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب میں لائیوسٹاک کے پوٹینشل سے پورا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں،دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھنے سے زرمبادلہ کے ذخائرمیں بھی اضافہ ممکن ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کو لائیوسٹا ک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کا ہب بنانا چاہتے ہیں ،آج بھی لائیوسٹاک فارمرز کے ساتھ ہیں، آئندہ بھی لائیوسٹاک فارمرز کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پنجاب میں لائیوسٹاک مریم نوازشریف نے انٹرن شپ پروگرام کے لئے
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔