ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اسلام قبول کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
سٹی42: ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اسلام قبول کر لیا۔ ساغر چاولہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ مشرف بہ اسلام ہو گئے ۔
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان نے نومسلم نوجوان کو کلمہ توحید پڑھایا ۔
مولانا فضل الرحمان نے اسلام کے بنیادی عقائد کی تعلیم دی ۔
انہوں نے نومسلم کا نام عبداللہ ساغر رکھ دیا ۔
مولانا فضل الرحمان نے نومسلم نوجوان عبداللہ ساغر کو دین اسلام پر ثابت قدم رہنے کی دعا دی اور مبارکباد دی ۔
جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب
اس موقع پر مفتی مصباح الدین ایم این اے ، اقبال اعوان ،مفتی زاہد شاہ ،ڈاکٹر ضیاء الرحمان ،مفتی عبدالشکور ،احمد سعید ، نصیب اللہ کاکڑ، ضیاء اللہ ، زبیر عباسی ،سیف اللہ عثمانی ،ملک سفیر عالم اور دیگر موجود تھے ۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ٹرمپ امن معاہدے میں اسرائیل کا راستہ نہیں روکا گیا(مولانا فضل الرحمان)
حکومت کی پالیسی سے متفق نہیں،ٹرمپ کی باتوں میں تضاد ہے،معاہدے میں اسرائیل کا ہاتھ کھلا چھوڑا گیا ہے
پاک سعودی دفاعی معاہدے کا دل و جان سے خیر مقدم، دیگر اسلامی ممالک بھی اس کا حصہ بن سکتے ہیں، گفتگو
جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدے کا ہم دل و جان سے خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہماری آرزو تھی کہ پاکستان اور سعودی عرب اسلامی دنیا کی قیادت کریں۔ دونوں ممالک نے خطے اور اسلامی دنیا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ معاہدہ کیا ہے، ہم سعودی حکومت کو اس پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اب اس کی ابتدا ہوگئی ہے، دیگر اسلامی ممالک بھی اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے ٹرمپ امن معاہدہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی پالیسی سے ہم متفق نہیں ہیں۔ ٹرمپ کی اپنی باتوں میں تضاد ہے، ان پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا، لہذا یہ معاہدہ کسی طور قابلِ قبول نہیں۔جو نکات پہلے پیش کیے گئے اور جو بعد میں سامنے لائے گئے ان میں واضح فرق ہے۔اسلامی دنیا کے جن ممالک نے ٹرمپ سے ملاقات کی، انہوں نے بھی معاہدے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس معاہدے میں گریٹر اسرائیل کا راستہ نہیں روکا گیا بلکہ اسرائیل کا ہاتھ کھلا چھوڑا گیا ہے اور فلسطین کو محکوم بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس طرح کے معاہدے ناقابلِ عمل ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ جب تک اسرائیل گریٹر اسرائیل کی بات کرے گا، ہم مکمل فلسطین کی بات کریں گے۔سینیٹر مشتاق مظلوم فلسطینیوں کی مدد کے لیے پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں، اللہ انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے۔