کراچی: پرانا گولیمار میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
پرانا گولیمار میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔
ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہوتا ہے، موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔
کراچی میں مختلف علاقے میں پیش آنے والے جرائم کے.
انہوں نے بتایا کہ مقتول کی شناخت آصف علی کے نام سے ہوئی ہے، جو گینگسٹر علی عرف پیرو کا سگا بھائی ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایا ہے کہ آصف کچھ عرصہ قبل سپر ہائی وے پر ہاؤسنگ سوسائٹی میں شفٹ ہو گیا تھا، آج شادی کی تقریب میں پرانا گولیمار آیا تھا کہ فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔
انہوں نے بتایا کہ آصف علی کی منشیات فروش ساجد ماجد گروپ سے بھی وابستگی رہی ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والا شخص آصف کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھا تھا جو فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پرانا گولیمار
پڑھیں:
کراچی، مومن آباد میں پولیس اور ڈاکوؤں کا مقابلہ، ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار
کراچی:شہر قائد میں مومن آباد کے علاقے الفتح قبرستان کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک زخمی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت زخمی دانش عرف داڑھا اور اس کے ساتھی سراج احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے اور مزید تفتیش کے لیے انہیں متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔