حج درخواستوں کی وصولی میں ایک دن کی توسیع
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حج درخواستوں کی وصولی میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق نامزد بینکوں میں پیر 18 اگست کو حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ 12روز میں 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں، سرکاری حج سکیم میں 7 ہزار نشستیں باقی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک دن کی توسیع ’پہلے آئیے پہلے پائیے‘ کی بنیاد پر ہے، نشستیں مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: حج درخواستوں کی وصولی
پڑھیں:
مون سون کے مزید اسپیل آئیں گے ، شدت پہلے سے زیادہ ہو گی :چیئرمین این ڈی ایم اے
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مون سون کے مزید دو سے تین نئے اسپیل کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بارشوں کی شدت پہلے سے زیادہ ہو گی۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے ،موسمیاتی تبدیلی کے باعث مون سون سیزن کی شدت زیادہ ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 سے 60 فیصد زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں، ستمبر کے پہلے 10 دن تک مون سون کےمزید دو سے تین سلسلے آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے گلگت بلتستان ،بابوسر ٹاپ اور اب مالاکنڈ ڈویژن میں بارشوں سے زیادہ نقصان ہوا، سیلاب متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں کا مکمل سروے کرکے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد میں بھی کلاؤڈ برسٹ نوٹ کیا گیا ہے. گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کام جاری ہے۔