لودھراں:عوام ایکسپریس کو حادثہ،6 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں،2مسافر جاں بحق،20زخمی
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 6بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے میں 2مسافر جاں بحق ہو گیا جبکہ 20سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طورپرہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے، امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرموجود ہیں اور پٹری سے اتری ہوئی بوگیوں کو ہٹانے کا عمل جاری ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے باعث اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو چکی ہے جس سے دیگرٹرینوں کے شیڈول بھی متاثرہونے کا خدشہ ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس کی سروس بحالی کے بعد کوئٹہ سے پشاور روانہ
ویب ڈیسک :جعفر ایکسپریس ایک روز معطل رہنے کے بعد آج اپنی معمول کی سروس کے تحت کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے بھی جعفر ایکسپریس آج شام شیڈول کے مطابق کوئٹہ پہنچے گی۔
جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی وجوہات پر ایک روز کے لئے معطل کردیا گیا تھا۔
ریلوے حکام کے مطابق بولان میل کل ہفتہ کے روز کراچی کے لئے اپنے شیڈول کے مطابق روانہ ہوگی۔
جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی