لودھراں ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست 2025ء ) عوام ایکسپریس چند روز میں دوسری بار حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق 19 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی کی طرف جانے والی عوام ایکسپریس ٹرین کو صوبہ پنجاب میں لودھراں جنکشن کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا، رات گئے حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین آگے کھڑی ہوئی مال گاڑی کے انجن سے جا ٹکرائی، اس حادثے کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے، زخمیوں اور لاش کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تصادم کے باعث عوام ایکسپریس کی 5 بوگیاں ریلوے ٹریک سے اترگئیں، جن میں سے تین کو شدید نقصان پہنچا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا، تاہم حادثے کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر نہیں ہوئی اور بعد ازاں عوام ایکسپریس کو بھی مرمت اور کلیئرنس کے بعد دوبارہ روانہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ چند روز قبل ایک حادثہ رحیم یار خان کے قریب ہوا تھا جہاں عوام ایکسپریس حدثے کا شکار ہوئی جس کی وجہ سے عوام ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اترگئی تھیں، حادثے کا شکار بوگیوں کو ٹرین سے الگ کر دیا گیا، جس کو اس وقت حادثہ ہوا جب ٹرین پشاور سے کراچی جا رہی تھی کہ اس دوران خان پور سٹی پھاٹک پر حادثے کا شکار ہوئی، حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی تھی۔                      .

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عوام ایکسپریس حادثے کا شکار

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائیکل سوار خواتین کو گاڑی نے ٹکر ماردی، ایک خاتون جاں بحق

شہرقائد میں ٹریفک حادثات میں کمی کے ٹریفک پولیس کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔شہرقائد میں روزانہ کی بنیاد پر شہری اپنے قیمتی جانیں گنوانے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گڈاپ ٹاؤن تھانے کے علاقے سپرہائیوے دنبہ گوٹھ کے قریب تیزرفتار کرولا گاڑی نے اسکوٹی موٹرسائیکل کوٹکرماردی جس کے باعث اسکوٹی موٹرسائیکل پر سوار 2 خواتین پل سے نیچے جا گریں۔

پُل سے گرنے کے نتیجے میں دونوں خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ حادثے کی اطلاع پرعلاقہ مکینوں کی بڑی تعداد میں جمع ہو گئی جبکہ پولیس اورریسکیو ادارے بھی پہنچ گئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون کو قریبی اور دوسری خاتون کو تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، عباسی شہید اسپتال منتقل کی جانے والی خاتون کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی۔

حادثےمیں جاں بحق خاتون کی شناخت20 سالہ سمرا شیخ دخترحاتم شیخ اورزخمی خاتون کی شناخت 37 سالہ رابعہ نازدختر شاہد علی کے نام سے کی گئی، حادثے میں جاں بحق اورزخمی خاتون بحریہ ٹاؤن کی رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے ٹیچرہیں۔

ایس ایچ اوگڈاپ سٹی سرفرازجتوئی نے ایکپسریس کوبتایا کہ حادثے میں جاں بحق وزخمی خاتون اسکوٹی موٹرسائیکل پرسوارتھی اوربحریہ ٹاؤن سے شہرکی جانب جا ری تھی کہ دنبہ گوٹھ کے قریب تیز رفتاری گاڑی نے انہیں ٹکرماردی جس کے باعث اسکوٹی موٹرسائیکل سواردونوں خواتین پل سے نیچے جا گریں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ جاں بحق و زخمی خواتین شہرمیں کسی کوچنگ سینٹر یا اورپرائیویٹ تعیلمی ادارے میں پڑھاتی ہیں۔ حادثے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئےگاڑی کوتحویل میں لیکرکے ڈرائیورکاشف عزیزکوحراست میں لے لیا اورحادثے میں متعلق مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کورنگی روڈ کالا پل کے قریب پکنک پرجانے والی اسکول بس حادثے کا شکار
  • مدینہ بس حادثہ، جاں بحق ہونے والے تمام عمرہ زائرین میں واحد بچ جانے والا مسافر کون ہے؟
  • کراچی: شالیمار ایکسپریس‘کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن‘ مسافر خانوں‘لاؤنجز کا افتتاح
  • کراچی میں موٹر سائیکل سوار خواتین کو گاڑی کی ٹکر، ایک خاتون جاں بحق
  • وزیراعظم نے کراچی میں کینٹ اسٹیشن کی اپگریڈیشن، مسافر خانوں و لاؤنجز کا افتتاح کر دیا
  • کراچی ،وزیرِ اعظم کا شالمیار ایکسپریس، کینٹ اسٹیشن اپگریڈیشن، مسافر خانوں، لاؤنجز کا افتتاح
  • کراچی روشنوں کا شہر ، شالیمار ایکسپریس کو دوبارہ نئی ٹرین بنا دیا گیا جو خوش آئند ہے؛ وزیراعظم
  • کراچی میں موٹر سائیکل سوار خواتین کو گاڑی نے ٹکر ماردی، ایک خاتون جاں بحق
  • خانیوال: بس اور ٹرالر میں تصادم، ڈرائیور جاں بحق، 12 مسافر شدید زخمی
  • ڈیرہ مرادجمالی میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ؛ جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی