رانا آصف حنیف:  پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں  6بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے میں 2مسافر جاں بحق ہو گیا جبکہ 20سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے

 ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طورپرہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے، امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرموجود ہیں اور پٹری سے اتری ہوئی بوگیوں کو ہٹانے کا عمل جاری ہے۔

جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب

 ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے باعث اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو چکی ہے جس سے دیگرٹرینوں کے شیڈول بھی متاثرہونے کا خدشہ ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

حادثے کا شکار عوام ایکسپریس کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

سعید احمد سعید: لاہورسےکراچی جانےوالی عوام ایکسپریس کوحادثہ، حادثےکی ابتدائی رپورٹ لاہورریلوےہیڈکوارٹرموصول ہوگئی۔

جوائنٹ سرٹیفکیٹ میں حادثےکی وجہ سےٹرین ڈرائیورکی غفلت بتائی گئی، جوائنٹ سرٹیفکیٹ میں بتایا گیا کہ ٹرین اوورشوٹ ہونےکےباعث حادثہ پیش آیا۔

ابتدائی انکوائری کے مطابق انجن اوورشوٹ ہونےسےسینڈہمپ سےٹکرایا، 2کوچزپٹڑی سےاتری اورلگیج وین سمیت 3الٹ گئیں۔

ڈرائیورٹرین کو کنٹرول کرنےاوربروقت روکنے میں ناکام رہا، واقعہ لودھراں ریلوے سٹیشن کے قریب پیش آیا۔

جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب

 ریلوے حکام کے مطابق حادثےسےایک مسافر جاں بحق ،21 مسافر زخمی ہوئے، دو شدید زخمیوں کو بہاولپور ہسپتال طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، باقی معمولی زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لودھراں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • لودھراں،عوام ایکسپریس کی 4بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، ایک مسافر جاں بحق، 33زخمی
  • لودھراں میں عوامی ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 1 جاں بحق، 33 زخمی
  • لودھراں:عوامی ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، ایک مسافر جاں بحق، 33 زخمی
  • حادثے کا شکار عوام ایکسپریس کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی
  • لاہور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار
  • عوام ایکسپریس لودھراں میں حادثے کا شکار، ایک جاں بحق 19 زخمی
  • لودھراں میں عوام ایکسپریس کو حادثہ، ایک مسافر جاں بحق، متعدد زخمی
  • عوام ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 1 مسافر جاں بحق، 20 سے زائد زخمی
  • لودھراں، عوام ایکسپریس کی 4 بوگیاں ٹریک سے اترگئیں، 7 مسافر زخمی