عوام ایکسپریس لودھراں میں حادثے کا شکار، ایک جاں بحق 19 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
لودھراں میں عوام ایکسپریس کو ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں ایک مسافر جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین کو حادثہ، 20 مسافر زخمی
میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ایک بوگی میں پھنسے 7 مسافروں کو زخمی حالت میں نکالا گیا جبکہ دیگر بوگیوں سے بھی زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین میں پھنسے مزید مسافروں کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر لودھراں کے مطابق زخمیوں میں سے ایک شخص اسپتال میں دم توڑ گیا، جس کے بعد ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:گھوٹکی : مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر نے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل
حکام کے مطابق حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔ عوام ایکسپریس پشاور سے کراچی جارہی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ریلوے ٹرین حادثہ لودھراں.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ریلوے لودھراں
پڑھیں:
خانیوال: بس اور ٹرالر میں تصادم، ڈرائیور جاں بحق، 12 مسافر شدید زخمی
خانیوال (نیوزڈیسک) ایم فور موٹروے عبدالحکیم انٹرچینج کے قریب بس اور ٹرالر میں تصادم ہوگیا۔
بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں بس کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 12 مسافر شدید زخمی ہوئے، بس کراچی سے لاہور آرہی تھی، حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ بس پیچھے سے ٹرالر کے ساتھ جا ٹکرائی، ریسکیواہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔