وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج اپنے اہم سرکاری دورۂ جاپان پر ٹوکیو پہنچ رہی ہیں جہاں اُن کے شاندار استقبال کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ 

ٹوکیو کے مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں مسلم لیگ ن جاپان کے کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد پہلے ہی جمع ہو چکی ہے۔

پرجوش کارکنان بینرز اور پلے کارڈز اُٹھائے، نعرے لگاتے اور خوشی کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

استقبالیہ تقریب میں مسلم لیگ ن کے سابق انٹرنیشنل افیئرز کے جنرل سیکریٹری شیخ قیصر محمود، مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان، چیئرمین ملک یونس، جنرل سیکریٹری شمس بٹ، سینیئر نائب صدر قدیر مغل، چوہدری عنصر، انفارمیشن سیکریٹری ملک کاشف اعوان، سینئر رہنما ناصر گجر، ابرار شاہ، وسیم کمبوہ، شاہد مجید، عاطف بٹ، عبد الستار سمیت درجنوں عہدیداران اور کارکنان شریک ہیں۔

اس موقع پر فضا مریم نواز زندہ باد اور نواز شریف قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں کے نعروں سے گونج اٹھی۔

تقریب میں شریک رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی قیادت مسلم لیگ ن کے لیے نئی توانائی اور جذبہ لے کر آئی ہے اور ان کا دورۂ جاپان ناصرف پاکستان اور جاپان کے تعلقات میں خوش گوار پیش رفت کا ذریعہ ہو گا بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ رشتوں کو مزید مستحکم کرنے کا بھی موقع فراہم کرے گا۔

مسلم لیگ ن جنوبی کوریا کے صدر راجہ عامر اقبال بھی خصوصی طور پر جاپان پہنچے ہیں تاکہ مریم نواز کو خوش آمدید کہہ سکیں۔

اُنہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مریم نواز کا یہ دورہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوش آئند ہے کیونکہ وہ ہمیشہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لیتی رہی ہیں۔ 

راجہ عامر اقبال کے مطابق اس دورے کے دوران ناصرف سیاسی کارکنان کو حوصلہ ملے گا بلکہ باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کے نئے دروازے بھی کھلیں گے۔

شرکاء نے اس موقع پر کہا کہ مریم نواز شریف پاکستان میں ترقی اور خوش حالی کی علامت ہیں، اُن کی سیاست خدمت، شفافیت اور عوامی فلاح کے اصولوں پر مبنی ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں نے امید ظاہر کی کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب اپنے دورۂ جاپان کے دوران ایسی پالیسیوں اور اقدامات کا اعلان کریں گی جو بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو براہِ راست فائدہ پہنچائیں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کہ مریم نواز مسلم لیگ ن جاپان کے

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی