حکومت کا ممتاز معالج اور ثقافتی سفیر ڈاکٹر منصور میمن کو تمغہ امتیاز دینے فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
حکومت کا ممتاز معالج اور ثقافتی سفیر ڈاکٹر منصور میمن کو تمغہ امتیاز دینے فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)حکومت پاکستان نے ممتاز معالج، انسان دوست اور ثقافتی سفیر ڈاکٹر منصور میمن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے تمغہ امتیاز سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر منصور میمن کو ایوارڈ دینے کا اعلان یوم آزادی، 14 اگست 2025 کو کیا گیا انہیں یہ اس ایوارڈ سے 23 مارچ 2026 یوم پاکستان کے موقع پر نوازا جائے گا۔ڈاکٹر منصور میمن کو دنیا بھر میں پاکستان کا ایمبیسیڈر ایٹ لارج کہا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے ملک کی مثبت تصویر اجاگر کرنے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔
ان کا سفر روشن قیادت اور عوامی خدمت سے غیر متزلزل وابستگی کا روشن نمونہ ہے۔ڈاکٹر منصور میمن آغا خان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (مارچ 1992)کے گریجویٹ ہیں اور معالج، محقق، فلاحی شخصیت اور رہنما کی حیثیت سے بین الاقوامی شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ڈاکٹر منصور میمن کی زندگی بہترین کارکردگی، ہمدردی اور حب الوطنی کی درخشاں مثال ہے۔ تمغہ امتیاز ان کی خدمات کا بہترین اعتراف ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراے این پی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس، ن لیگ اور پی پی کا مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار اے این پی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس، ن لیگ اور پی پی کا مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار فیلڈ مارشل نے سعودی وفد سے کہا بھارت مرسیڈیز اور پاکستان ڈمپر ، ٹکر ہوئی تو دیکھ لیں نقصان کس کا ہوگا ؟، محسن... چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکی سربراہی میںٹیم کا سید پور اور چٹھہ بختاور کا دورہ پنجاب کو گالی دینے سے کچھ نہیں ملے گا، نفرت کی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی،عرفان صدیقی اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس ،دہشتگردی اور بدامنی حکومتی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ قرار، فوجی آپریشنز کو روکنے کا مطالبہ خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، صوبائی حکومت نے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کر دیئے
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر منصور میمن کو تمغہ امتیاز
پڑھیں:
سندھ کی تقسیم مشکل ہی نہیں ناممکن ہے،سندھ حکومت
سندھ کوئی کیک نہیں ہے کہ اس کو بانٹ دیا جائے، نفرت کی سیات بند کریں،مچھلی پانی کے بغیر اور ایم کیو ایم اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتی،ان کی سیاست ختم ہوچکی ہے،شرجیل میمن کامیڈیا ٹاک پر ردعمل
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔مصطفیٰ کمال کی میڈیا ٹاک پر ردعمل میں شرجیل میمن نے کہا کہ آج ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر نے بغیر ہوم ورک کے پریس کانفرنس کی۔انہوں نے کہا کہ یہ جن بلدیاتی انتخابات کا ذکر کررہے ہیں، انہوں نے زمینی حقائق دیکھ کر بائیکاٹ کیا، انہیں پتا تھا بلدیاتی انتخاب لڑیں گے تو شکست ہوگی۔سندھ کے سینئر وزیر نے مزید کہا کہ سندھ کی تقسیم مشکل نہیں ناممکن ہے، سندھ کوئی کیک نہیں ہے کہ اس کو بانٹ دیا جائے۔اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ ہم جذباتی جواب دیں اور وہ سیاست کریں، وہ ہر وقت اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں، ایم کیو ایم کی سیاست ختم ہوچکی۔شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے، ان کی بات کا جواب دیا جائے، وہ کہتے ہیں ان کی بات ایک کان سے سنو دوسرے سے نکال دو۔انہوں نے کہا کہ چیٔرمین بلاول بھٹو کے ٹوئٹ میں بلدیاتی اداروں کا معاملہ تھا ہی نہیں، نفرت کی سیات بند کریں، ایم کیو ایم اپنی مردہ سیاست میں جان ڈالنا چاہتی ہے۔سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ 27ویں ترمیم میں بہت سے نکات تھے جن کو پیپلز پارٹی نے قبول نہیں کیا، مچھلی پانی کے بغیر اور ایم کیو ایم اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتی۔