کراچی: شہریوں کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران شہریوں کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان کو رینجرز نے گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق محمد نعمان، فرید الحق اور محمد نور کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔
ملزمان کا ایک ساتھی محمد نور عرف منا ڈانسر فرار ہوگیا، گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ ملزم محمد نعمان گینگ کا لیڈر ہے جس کے خلاف تھانا گلشن معمار میں اغوا برائے تاوان کی ایف آئی آر درج ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم فرید الحق ڈکیتیوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ہے جو تھانا رسالہ، بریگیڈ اور اورنگی ٹاؤن کو مطلوب ہے۔
علاوہ ازیں ملزم محمد نور منشیات فروشی میں ملوث اور تھانا تیموریہ کو مطلوب ہے، گرفتار ملزمان جمشید کوارٹرز تھانے میں اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں بھی مطلوب تھے۔
ترجمان رینجرز کا بتانا ہے کہ ملزمان کے 4 ساتھیوں کو رینجرز نے 14اگست کو بچے کے اغوا کی کوشش میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں ملوث
پڑھیں:
کراچی: بیٹی کے قتل کے الزام میں باپ اور ماموں زاد گرفتار
کراچی:قائد آباد پولیس نے بیٹی کے قتل کے الزام میں باپ اور ماموں زاد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق مقتولہ کا باپ بیٹی کے قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کررہا تھا۔
قائد آباد پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ 3 اکتوبر کوشیرپاؤ کالونی میں ایک خاتون نے گھر میں خودکشی کرلی ہے جس کی شناخت 24 سالہ ماریہ ولد دلبر کے نام سے ہوئی۔
قائد آباد پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی، تفتیش کی روشنی میں پولیس نے مقتولہ کے والد دلبر خان اور ماموں زاد نور صمد کو حراست میں لیا۔
دورانِ تفتیش دونوں ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے باہمی رنجش کے باعث لڑکی کا گلا دبا کر قتل کیا۔ ملزمان نے واقعے کو خودکشی ظاہر کرنے کیلئے پولیس کو گمراہ کن اطلاع دی تھی۔
پولیس نے دونوں ملزمان کوگرفتار کرکے ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔