دہشتگردوں کی سہولت کاری: بیوٹمز لیکچرارعثمان قاضی 14 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
بیوٹمز یونیورسٹی کے لیکچرارڈاکٹرعثمان قاضی کو کالعدم تنظیم کے لیے سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیے جانے کے بعد 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے محکمہ انسدادِ دہشتگردی یعنی سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام نے ڈاکٹرعثمان قاضی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے استغاثہ کے دلائل سننے کے بعد ملزم کا ریمانڈ منظور کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کے سہولت کار پروفیسر ڈاکٹر عثمان قاضی نے ویڈیو بیان میں کیا کچھ کہا؟
ڈاکٹر عثمان قاضی کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی تھی جب سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا۔ سی ٹی ڈی حکام کا دعویٰ ہے کہ گرفتار لیکچرار نے اپنی ویڈیو بیان میں کالعدم تنظیم کے لیے سہولت کاری کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کے متعدد واقعات میں معاونت کا اعتراف کیا ہے۔
ڈاکٹر عثمان قاضی بیوٹمز یونیورسٹی میں تدریسی فرائض انجام دے رہے تھے اور ان پر الزام ہے کہ وہ اپنے تعلقات اور سہولیات کو استعمال کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک کی مدد کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان: یوم آزادی پر دہشتگردی کی بڑی سازش ناکام، لیکچرر کی سہولت کاری بے نقاب
سیکیورٹی ماہرین کے مطابق یونیورسٹی کے تدریسی عملے کا دہشتگردی جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہونا نہ صرف تعلیمی اداروں کی ساکھ کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ نوجوان نسل کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
استغاثہ بیوٹمز یونیورسٹی جسمانی ریمانڈ ڈاکٹر عثمان قاضی سہولت کاری سی ٹی ڈی کالعدم تنظیم محکمہ انسداد دہشتگردی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیوٹمز یونیورسٹی ڈاکٹر عثمان قاضی سہولت کاری سی ٹی ڈی کالعدم تنظیم محکمہ انسداد دہشتگردی ڈاکٹر عثمان قاضی کالعدم تنظیم کے سہولت کاری سی ٹی ڈی کے لیے
پڑھیں:
صدر اور وزیراعظم کا خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں پر فورسز کو خراج تحسین
آصف علی زرداری نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیاں ملک میں امن کے قیام کیلئے ریاست کے عزم کی عکاس ہیں، پاکستان کی سرزمین پر غیر ملکی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے باجوڑ اور بنوں میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کیا اور کہا کہ بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کرنا سیکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں خوارج سرغنہ سمیت متعدد دہشت گردوں کا مارا جانا امن دشمن عناصر کیلئے واضح پیغام ہے۔ بنوں میں ایک اور کارروائی میں بارہ خوارج کے انجام کو پہنچنے پر صدر زرداری نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ صدر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیاں ملک میں امن کے قیام کیلئے ریاست کے عزم کی عکاس ہیں، پاکستان کی سرزمین پر غیر ملکی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ اور بنوں میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا۔ وزیراعظم آپریشنز میں فتنتہ الخوارج کے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی اور کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔