Nawaiwaqt:
2025-08-19@12:24:12 GMT

صحرائے تھر میں آسمانی بجلی گرنے کے 3 واقعات, 23 مویشی ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT

صحرائے تھر میں آسمانی بجلی گرنے کے 3 واقعات, 23 مویشی ہلاک

صحرائے تھر میں ننگرپارکر کے قریب بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے 3 واقعات میں 23 مویشی ہلاک ہو گئے۔ تحصیل ننگرپارکر کے نواحی علاقوں میں رات اور صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے 3 واقعات پیش آئے۔  گاؤں مٹھڑیو ہالیپوٹا، روجھ اور ڈانبھاریو میں گھروں کے قریب جنگل میں آسمانی بجلی گرنے سے 21 گائے اور 2 بکریاں ہلاک ہوگئیں۔  گزشتہ روز بھی مٹھی کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 17مویشی ہلاک ہوگئے تھے اور 3 روز قبل اسلام کوٹ کے قریب بھی 47 بکریاں ہلاک ہو گئی تھیں۔  محکمۂ صحت نے شہریوں کو گرج چمک کے دوران کھلے میدانوں میں جانے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: آسمانی بجلی گرنے کے قریب

پڑھیں:

کراچی میں موسلادھار بارش کا سلسلہ پھر شروع، مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ، بجلی غائب

کراچی:

مون سون کے طاقتور سسٹم کے زیر اثر کراچی میں موسلادھار بارش کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا، جس کے سبب مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

شہر میں دوپہر کے وقت دوبارہ کالی گھٹائیں چھا گئیں جس سے بیشتر علاقوں سرجانی ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، قیوم آباد، گلستان جوہر، ملیر، شارع فیصل، ناظم آباد، نیو کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔

موسلادھار بارش کے سبب شہر کی مرکزی سڑکوں کے ساتھ اندرونی گلیوں میں پانی جمع ہوگیا۔ گلشن حدید میں ایک گھنٹے سے موسلادھار بارش سے گلیاں زیر آب آگئیں اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا، لوگ اپنا قیمتی سامان محفوظ جگہ ٹھکانے لگانے لگے۔

حسن اسکوائر، نیپا چورنگی، ضیاء کالونی، گلشن شمیم، لیاقت آباد 10 نمبر، جیل چورنگی، کارساز، کورنگی اور ایکسپریس وے سمیت متعدد مقامات پر بارش کا پانی جمع ہوگیا، جس کے سبب ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی۔

شہر کے مختلف علاقوں میں 600 سے زائد فیڈر ٹرمپ ہونے سے بجلی کی فراہمی بھی بند ہوگئی۔

نیو کراچی، نارتھ کراچی، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، گلستان جوہر، پی آئی بی کالونی، جمشید روڈ، اولڈ سٹی ایریا، محمود آباد، کورنگی، لانڈھی اور شاہ فیصل سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ تین روز طوفانی بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سڑکیں زیرِ آب، بجلی غائب، کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد ایمرجنسی نافذ
  • کراچی میں موسلادھار بارش کا سلسلہ پھر شروع، مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ، بجلی غائب
  • کراچی: بارش ہوتے ہی بیشتر علاقوں میں بجلی معطل
  • ملک میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 757شہری جاں بحق( 929 زخمی،مزید بارشوں کی پیشگوئی)
  • تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 23 مویشی ہلاک
  • کراچی میں بارش، کئی علاقوں میں بجلی بند
  • خزانے کو کھربوں کا نقصان، سرکاری ڈسکوز کی بجلی چوری نقصانات میں صرف 11ارب کمی
  • راولپنڈی؛ پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ، انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم ہلاک
  • اسلام آباد ائیرپورٹ کے قریب نجی فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ گرگیا