اسٹیٹ بینک نے پریزم پلس ادائیگی اور تصفیے کا نیا نظام متعارف کرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
اسٹیٹ بینک نے پریزم پلس ادائیگی اور تصفیے کا نیا نظام متعارف کرا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز)اسٹیٹ بینک نے پریزم پلس ادائیگی اور تصفیے کا نیا نظام متعارف کرا دیا۔گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریزم پلس ادائیگی کے نظام کا اجرا کردیا ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پریزم پلس نظام مالیاتی نظام تیز،محفوظ اور موثر ادائیگی کو یقینی بنائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا پر یزم پلس نظام بینکنگ شعبے میں اہم پیشرفت ہے،ادائیگی کے جدید نظام سے شفافیت آئے گی۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ معیشت میں بینکنگ شعبے کا اہم کردار ہے،بینکنگ کے شعبے میں بنیادی اصلاحات لائی جارہی ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پریزم پلس پاکستان کے مالیاتی ڈھانچے کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا
خاص طور پر گورنمنٹ سیکیورٹیز کے لین دین کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب بڑا قدم ہے۔اس نظام کو بین الاقوامی آئی ایس او 20022 میسجنگ اسٹینڈرڈ کے مطابق تیار کیا گیا ہے جو کہ دنیا کے کئی ترقی یافتہ مالیاتی نظاموں میں رائج ہے، یہ پیشرفت اسٹیٹ بینک کو جلد ترقی یافتہ ممالک کے مرکزی بینکوں کی صف میں لاکھڑا کرے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجاپان میں رائج صحت و علاج اور ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم پنجاب میں متعارف کرانے کا فیصلہ جاپان میں رائج صحت و علاج اور ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم پنجاب میں متعارف کرانے کا فیصلہ پاکستان سے پولیو کاخاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے، وزیراعظم سینٹ اجلاس ، چیئرمین سی ڈی اے کے عہدے ، تعمیراتی کام پر شدید تنقید ، پلوشہ خان اور طلال چوہدری آمنے سامنے ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟ خوف یا نفرت کی سیاست سے کچھ نہیں ملے گا، ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، رانا ثنا اللہ سیلاب: پاک فوج اور انتظامی ادارے سرگرم، 25 ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک
پڑھیں:
عمان کے ہوائی اڈوں پر دنیا کا تیز ترین وائی فائی متعارف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سلطنت عمان کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کے لیے خوشخبری ہے کہ انہیں دنیا کا تیز ترین وائی فائی فراہم کیا جائے گا۔
ایئرپورٹس دنیا بھر میں پہلے ایسے ہوائی اڈے بن گئے ہیں جہاں وائی فائی 7 کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے، جو ہوابازی کی صنعت میں ڈیجیٹل ترقی کی علامت ہے۔
یہ اپ گریڈ Huawei کے تعاون سے کیا گیا ہے اور اب ملک کے تمام اہم ہوائی اڈوں پر مکمل طور پر فعال ہے۔ وائی فائی 7 تیز رفتار، مضبوط سیکیورٹی اور زیادہ قابل اعتماد کنیکٹیویٹی فراہم کرتا ہے۔
تیز رفتار وائی فائی سہولت ڈیپارچر ہالز، چیک ان کاؤنٹرز، ریٹیل اسپیسز اور ڈائننگ ایریاز میں دستیاب ہے، تاکہ مسافر سفر کے دوران بہترین آن لائن تجربہ حاصل کر سکیں۔
اس اقدام سے نہ صرف مسافروں کی سہولت بڑھے گی بلکہ ہوائی اڈوں کے اہم آپریشنز میں بھی آسانی پیدا ہوگی، جس سے عمان کے ایئرپورٹس جدید ہوابازی کے عالمی معیار کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔